Mon, 11 May 2020 17:58:02
بھٹکل میں لاک ڈاون کے ذریعے عوام کو بہت ساری دشواریاں پیش آرہی ہیں اورہمیں عوم کے مسائل کااحساس ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے آج سے اگلے تین دنوں کے لئے عارضی طور پر پرانے فراہم کئے گئے پاس والوں کو ہوم ڈیلیوری کی اجازت دے رہے ہیں۔ پرانے دئے گئے پاس سے راشن (اناج، دودھ، ترکاری)، دوائیاں اور پٹرول حاصل کئے جاسکیں گے۔اس بات کی اطلاع اُترکنڑا کے ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے دی۔
View more
Mon, 11 May 2020 15:15:02
دہلی سرکار نے تبلیغی جماعت کے اراکین کو کوارنٹائن مراکز سے گھر جانے کے احکامات جاری کیے ہیں - دہلی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اس سلسلے میں حکم کا خط جاری کیا گیا ہے-
View more
Mon, 11 May 2020 15:04:43
سابق وزیر اعظم ڈٓاکٹر منموہن سنگھ کی اتوار کو طبیعت خراب ہونے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز ایمس میں داخل کرایا گیا ہے ۔ منموہن سنگھ کو اتوار کی شام سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی ، جس کے بعد انہیں فورا ایمس میں بھرتی کرایا گیا ۔
View more
Mon, 11 May 2020 14:57:30
کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور عالمی سطح پر اب تک 40 لاکھ سے ز ائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 187 ممالک اور خطوں میں اب تک 4088470 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 281440 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
View more
Mon, 11 May 2020 14:39:49
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) تیزی سے پھیل رہا ہے اور پہلی بار ایک دن میں چار ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا انفیکشن کے 4213 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 67 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 97 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
View more
Mon, 11 May 2020 14:32:14
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 1912 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔مملکت میں اب تک ایک دن میں کرونا وائرس کے مریضوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔
View more
Mon, 11 May 2020 14:08:20
بھٹکل میں خلیجی ملک سے کورونا وباء آنے اور پھر ضلع انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت اور عوام کے تعاون سے اس پر تقریباً قابو پالینے کے بعد اچانک جو دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے اور بڑی سرعت کے ساتھ انتہائی سنگین موڑ پر پہنچ گیا ہے اس پر لوگ سوال کررہے ہیں کہ کیا ا س کے لئے ضلع جنوبی کینرا اور شمالی کینرا کی انتظامیہ ذمہ دار ہے؟
View more
Mon, 11 May 2020 12:27:31
ریاست کیرالہ میں سب سے زیادہ کووِڈ پوزیٹیو والے اضلاع میں شامل کاسرگوڈ ضلع اتوا ر کے دن آخری مریض کے صحت یاب ہونے کے بعد پوری طرح ’کورونا فری‘ ہوگیا ہے۔
View more
Sun, 10 May 2020 17:14:21
بھٹکل میں مینگلور کا کورونا کنکشن ملنے کے بعد 74 سیمپلوں میں 62 کی رپورٹس موصول ہوچکی ہے جس میں 28 لوگوں کی رپورٹس پوزیٹیو، 34 رپورٹس نیگیٹو آئی ہے جبکہ بقیہ 12 کی رپورٹس موصول ہونی باقی ہے۔ اس بات کی اطلاع کورونا کے نوڈل آفسر ڈاکٹر شرت نائک نے دی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy