Sun, 10 May 2020 15:24:35
وندے بھارت مشن کے تحت بحرین سے 177 ہندوستانیوں کو لے کر ایئر انڈیا کا خصوصی طیارہ جمعہ کو دیر رات کوچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ اس طیارے میں کرناٹک اور تمل ناڈو کے بالترتیب چار چار شہری اور دیگر تمام کیرالہ کے مختلف علاقوں کے رہائشی سوار تھے۔ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر تمام لوگوں کی جانچ کی گئی کیونکہ بحرین میں ان لوگوں کی کووڈ-19 کی جانچ نہیں کی گئی تھی۔
View more
Sun, 10 May 2020 15:17:19
وزارت صحت نے کورونا مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دینے کی پالیسی میں تبدیلی کی ہے ۔ ایسے مریض جنہیں بہت ہلکی ہلکی یا پھرانفکیشن سے قبل کی علامت ہیں انہیں کو ڈکیئر فیسلٹی میں داخل کیا جائے گا۔
View more
Sun, 10 May 2020 14:22:05
تمل ناڈو کے کوڈنکلم نیوکلیئر پاور پروجیکٹ (کے کے این پی پی) کیمپس میں مہاجر مزدور مظاہرہ کے دوران مشتعل ہوگئے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کردیا، جس میں ایک خاتون پولیس انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
View more
Sun, 10 May 2020 14:17:26
مغربی بنگال امام ایسوسی ایشن نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے نام خط لکھ کر کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ عید کے پیش نظر نہیں کیا جائے اگر حالات کا تقاضا ہے تو عید کی رعایت کئے بغیر لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا جائے۔
View more
Sun, 10 May 2020 13:16:52
بھٹکل میں کووِڈ 19سے متاثر ہونے والے مریضوں کو کاروار کے میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کروانے کے مسئلے پرکانگریس، جنتا دل اور بی جے پی کے درمیان دھیرے دھیرے سیاسی مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔
View more
Sun, 10 May 2020 12:57:43
خلیجی ملکوں میں پھنسے کرناٹک کے شہریوں کو واپس لانے والی پہلی فلائٹ کی بین الاقوامی ایر پورٹ پر 14 ؍ مئی کو آمد ہوگی۔ ڈی وی سدانند گوڑا نے ہفتہ کو ٹوئٹ کیا کہ ’’ایر انڈیا فلائٹ (X0814) شام 4:10 بجے دبئی سے روانہ ہوگی اور رات 9:10 بجے منگلورو انٹر نیشنل ایر پورٹ پہنچے گی۔
View more
Sun, 10 May 2020 12:37:46
ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا پازیٹیو کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مسلسل دوسرے دن 40 سے زائد افراد کو کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ہفتے کے دن 41 افراد کو کورونا پازیٹیو پا یا گیا ، جس سے کل تعداد 794 ہوگئی۔
View more
Sun, 10 May 2020 12:36:43
بھٹکل میں آج اتوار کو بھی کورونا کے سات مزید پوزیٹو معاملات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے مرحلے میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 10 May 2020 12:17:53
ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے واضح تنبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ کووِڈ 19متاثرین کے ساتھ جو لوگ رابطے میں آئے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ضلع انتظامیہ کے علم یہ بات لائیں اور اپنی جانچ کروائیں۔ اس کے بجائے اگر کوئی بھی اپنے طورپر خود ہی علاج کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف کریمنل کیس داخل کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy