Tue, 12 May 2020 14:58:27
ملک میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار کے ہندسے سے تجاوز کر گئی ہے۔
View more
Tue, 12 May 2020 14:41:25
تریپورہ میں کووڈ-19 انفیکشن کی جانچ میں پازیٹو نہیں پائے جانے کے بعد بھی ایک شخص کا سماج نے بائیکاٹ کر دیا۔ سرکاری افسران نے اس بات کی جانکاری دی۔ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں رپورٹ کے نگیٹو آنے کے بعد بھی ایک 37 سالہ شخص کے پڑوسیوں نے اسے اس کے ہی گھر میں داخل نہیں ہونے دیا جس کے بعد اسے جبراً تریپورہ صحت افسران کے ذریعہ قائم کیے گئے کوارنٹائن سنٹر میں جانا پڑا۔
View more
Tue, 12 May 2020 14:31:47
سعودی عرب نے سوموار کو کرونا وائرس کے 1966 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جبکہ وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے مملکت میں اموات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ 0۰6 فی صد رہ گئی ہے۔
View more
Tue, 12 May 2020 14:24:29
وزیر اعظم نریندر مودی آج رات 8 بجے ایک مرتبہ پھر سے قوم کو خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ چونکہ 17 مئی کو لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ کی مدت ختم ہونے جا رہی ہے، لہذا یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی لاک ڈاؤن پر آگے کی حکمت عملی پر کچھ اعلان کر سکتے ہیں۔
View more
Tue, 12 May 2020 14:09:14
ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں زبردست اضافہ ہورہا ہے لیکن اس دوران مرکزی سرکار لاک ڈاؤن میں مسلسل چھوٹ دے رہی ہے- وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو پٹڑی پر لانے کے درمیان اس بات کا فیصلہ لینا کہ 17؍مئی کے بعد لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ہوگی یہ حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے-
View more
Tue, 12 May 2020 14:04:15
ملک میں محض24/گھنٹوں کے اندر 4213 سے زائد کورونا کے نئے معاملے آنے سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے- گزشتہ 48؍ دنوں سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن سے کیا کورونا کے پھیلاؤ میں کسی طرح کی کمی نہیں آئی؟ یا پھر سختی کے باوجود ملک کی سیاست بازی نے کورونا کے پھیلاؤ میں اہم رول ادا کیا ہے-
View more
Tue, 12 May 2020 13:17:52
کرناٹک میں گزشتہ 5 دنوں سے مزید کوئی کورونا متاثر مریض کے فوت ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔ البتہ ریاست میں مزید 14 مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ البتہ 212 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس سے قرنطینہ میں رکھے گئے مریضوں کی کل تعداد 1182 ہوگئی ہے۔ 110 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy