Sun, 17 May 2020 23:50:41
بھٹکل میں پھر ایک شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی خبر موصول ہوئی ہے، البتہ اس خبر میں سچائی ہے یا نہیں اس کی تصدیق کے لئے کل دوپہر تک سرکاری سطح پر آنے والی کورونا نیوز بلٹین کا انتطار کرنے پڑے گا۔
View more
Sun, 17 May 2020 17:45:42
کاروار سرحد کو عبور کرکے پڑوسی ریاست گوا جانے کے بعد نوجوان کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 14 مئی کو جوئیڈا کا یہ نوجوان دیگر ورکروں کے ساتھ ماجالی سے پولم چیک پوسٹ کے ذریعے گوا میں داخل ہوا تھا، اسے گوا میں داخل ہونے پر واسکو میں اس کے تھوک کے سیمپل لئے گئے تھے اور اسے واسکو میں ہی کورنٹائن کیا گیا تھا۔ آج اتوار کو اس کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔
View more
Sun, 17 May 2020 14:28:44
متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 796 نئے کیسوں اور 4 اموات کی تصدیق کی ہے جبکہ اس مہلک وبا کا شکار مزید 603 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
View more
Sun, 17 May 2020 14:17:48
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2840 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ مملکت میں یہ ایک دن میں اس مہلک وَبا کے سب سے زیادہ کیس ہیں۔
View more
Sun, 17 May 2020 14:09:51
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تیزی کے ساتھ ایک لاکھ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق وہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
View more
Sun, 17 May 2020 14:05:14
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ 75 ویں اجلاس کی صدارت کرنے والے وولكن بوذكر کا خیال ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کی موجودہ مشکل صورتحال نے اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کے کردار كو کافی اہم بنا دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy