Wed, 20 May 2020 12:23:44
ضلع شمالی کینرا میں کووِڈ متاثرین کی تعدا د میں اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے مریضوں کا علاج انہی تعلقہ اسپتالوں میں کیا جائے گا جہاں کے وہ رہنے والے ہیں۔اس بات کی اطلاع ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اخباری کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ کاروار کے کرناٹکا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کیمس) میں کووِڈ وارڈ قائم کیاگیا ہے اور وہاں پر علاج بحسن وخوبی کیا جارہا ہے۔ اب
View more
Wed, 20 May 2020 12:12:02
بیرون ملک سے ضلع شمالی کینرا میں لوٹنے والوں کو پروٹوکول کے مطابق لازمی کوارنٹین کے لئے کمٹہ کے ایک ریسارٹ میں رکھے جانے پر ایڈوکیٹ آر جی نائک کی قیادت میں مقامی عوام نے زبردست احتجاج کیا اور ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کے لئے سڑک کو جام کردیا۔
View more
Tue, 19 May 2020 21:48:52
متحدہ عرب امارات نے 20 مئی سے تاحکم ثانی رات کے کرفیو کے دورانیے میں مزید دو گھنٹے اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس کرفیو کا آغاز رات آٹھ بجے ہوگا اور صبح چھے بجے تک جاری رہے گا۔
View more
Tue, 19 May 2020 21:34:59
قطر کے دارالحکومت دوحا میں قائم مرکزی جیل میں کرونا کی وبا پھیلنے کی اطلاعات کے بعد انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے دوحا سینٹرل جیل طبی سہولیات، قیدیوں اور عملے کی صحت کےحوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
View more
Tue, 19 May 2020 21:28:00
سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 16140 ٹیسٹ کیے ہیں۔ان میں 2509 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔مملکت میں اب تک کووِڈ-19 کے کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 59854 ہوگئی ہے۔
View more
Tue, 19 May 2020 21:20:59
متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 38 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ان میں سے 873 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور اب ملک میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 25063 ہوگئی ہے۔
View more
Tue, 19 May 2020 21:10:31
بیرون ملک ملازمت کرنے والے ہندوستانی شہریوں کی طرف سے کورونا وبا کے دور میں مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی پر کارروائیوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔
View more
Tue, 19 May 2020 17:46:44
بہار کے بھاگلپور میں مزدوروں کو لے جا رہا ایک ٹرک این ایچ-31 نوگچھیا میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ نوگچھیا کے سرکل افسر مکیش کمار نے اس حادثہ کے تعلق سے بتایا کہ بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہونے سے ٹرک پلٹ گیا اور اس خوفناک حادثہ میں 9 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ خبروں کے مطابق کم از کم ایک درجن مہاجر مزدور اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مزدوروں کے آدھار کارڈ کے مطابق یہ لوگ چمپارن کے رہنے والے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy