Mon, 18 May 2020 16:19:26
کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے پیر کو ریاست بھر میں کورونا لاک ڈاون میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ بھی بتایا ہے کہ جن علاقوں کو کورونا کے کنٹنمنٹ زون میں رکھا گیا ہے وہاں کسی طرح کی کوئی چھوٹ نہیں ہوگی اور وہاں لاک ڈاون میں سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔
View more
Mon, 18 May 2020 16:17:13
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی فورسز کے مشرق وسطیٰ سے نکل جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو عراق اور شام سے نکال دیا جائے گا۔
View more
Mon, 18 May 2020 14:39:15
ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کی جانے والی ہیلتھ بلٹین میں بھٹکل سے تعلق رکھنےوالے کورونا متاثرین کے نام دو دو مرتبہ شائع ہونے کی بات منظر عام پر آئی ہے ۔ یہ دوسرا موقع ہے جب کورونا سے متاثرہ کے نام دو مرتبہ شائع ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 18 May 2020 13:19:34
کنڑا اخبار میں شائع ایک خبر کے مطابق ریاستی حکومت کے لیبر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مزدوروں کے لئے راشن کٹس فراہم کیے گئے تھے، لیکن ان کٹس پر تقسیم کے وقت رکن اسمبلی سنیل نائک تصویر چسپاں کیے جانے پر عوام کی طرف سے اعتراض جتایا جارہا ہے۔
View more
Mon, 18 May 2020 13:14:23
آج پیر کے دن اچانک صبح میں ہونے والی تیز بارش سے منگلورو اے پی ایم سی یارڈ میں ترکاری اور فروٹ بیچنے والوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
View more
Mon, 18 May 2020 12:46:53
عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 47.13 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر جبکہ اس وبا سے 3.15 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 4713620 ہوگئی جبکہ کل 315185 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔
View more
Mon, 18 May 2020 12:43:35
مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 510 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 12 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 12229 ہو گئی ہے۔ مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس دوران 18 افراد کی ہلاکت سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 630 ہو گئی ہے۔
View more
Mon, 18 May 2020 12:39:03
پہلے گلف پھر مینگلور اور اب مہاراشٹرا کانام سامنے آرہا ہے جہاں سے کورونا وائرس ضلع اُترکنڑا میں داخل ہورہا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ آج پیر کو ایک ساتھ ضلع اُترکنڑا میں سات کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں جس میں ہوناور سے تعلق رکھنےوالے چار، منڈگوڈ سے دو اور بھٹکل سے ایک سمیت جملہ سات لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے اور یہ تمام مہاراشٹرا سے ضلع میں داخل ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع میں
View more
Mon, 18 May 2020 12:37:19
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اتوار کے روز معاشی پیکیج کی پانچویں اور آخری قسط جاری کر دی- آخری قسط میں بھی مودی حکومت کی طرف سے کئے کاموں کا ہی ذکر زیادہ تھا اور نئے اعلانات کم ہی نظر آئے- اس قسط میں وزیر خزانہ نے منریگا، اسکولی تعلیم، صحت، عوامی شعبہ کی کمپنیوں اور چھوٹی صنعتوں سے متعلق کچھ ضوابط کی تبدیلی پر توجہ دی -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy