Sun, 24 May 2020 11:27:04
اللہ، یہ کیسی عید آئی پروردگار! نہ مسجد میں نماز، نہ بازار میں خریداری، نہ چاند رات کی بے چینی، نہ وہ گلے ملنا اور نہ ہی وہ گلے مل کر عطر سے معطر ہو جانا... کچھ بھی تو نہیں۔ گھروں میں بند، سیوئیاں بھی بے مزہ۔ وہ شام کی دعوتیں، وہ گھر گھر جا کر عید ملنا، سب خواب ہو گیا۔ ارے رمضان بھی بس یوں ہی سادہ سا کٹ گیا۔
View more
Sun, 24 May 2020 09:46:31
ملک بھر میں کورونا کاقہر جاری ہے، ریاست کرناٹک میں بھی کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔
View more
Sat, 23 May 2020 15:47:59
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہےکہ کورونا نے متعدد لوگوں کو تکلیف پہنچائی ہے لیکن سب سے زیادہ درد اس نے مہاجر مزدوروں کو دیا ہے جنہیں مارا پیٹا گیا، روگا گیا، ڈرایا دھمکایا گیا لیکن وہ رکے نہیں اور اپنے گھروں کی جانب چلتے رہے۔
View more
Sat, 23 May 2020 14:42:18
بھٹکل کی فکروخبر میڈیا کی طرف سے فقہ شافعی کا آن لائن کوئیز مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں کوئیز جیتنے والوں کے لئے پچاس ہزار روپئے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس بات کی اطلاع مدیر فقہ شافعی فکروخبر بھٹکل مولوی سید اظہر برماور ندوی نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا لاک ڈاون کے چلتے عوام گھروں میں بند ہوکر رہ گئے ہیں، ایسے میں ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس طرح کا
View more
Sat, 23 May 2020 13:19:00
ملک میں مسلسل دو دن سے عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے چھ ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرکے 125101 تک پہنچ گئی ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں 50 ہزار سے زائد لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی پائی۔
View more
Sat, 23 May 2020 13:12:23
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں ہفتے کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔
View more
Sat, 23 May 2020 13:06:41
اڈپی ضلع کے بیندور میں مہاراشٹرا سے واپس لوٹے ہوئے تین افراد کی کووِڈجانچ رپورٹ پوزیٹیونکلی ہے۔ جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد 50ہوگئی ہے۔ان میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 46ہے۔
View more
Sat, 23 May 2020 13:00:23
جنوبی کینرا ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش کی طرف سے جاری کردہ حکم کے مطابق ضلع میں سنیچر کی شام 7بجے سے پیر کے دن صبح 7بجے تک مکمل لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔
View more
Sat, 23 May 2020 12:56:15
کاروار میڈیکل کالج اسپتال (کمس) کے کووِ ڈ وارڈ میں زیرعلاج بھٹکل کے 20افراد کو صحت یابی کے بعد آج سنیچر کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy