Wed, 27 May 2020 11:23:00
ایس ایس ایل سی امتحانات منسوخ کئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ عرضی داخل کی گئی ہے۔ اس عرضی پر سماعت اور تصفیہ کے بعد ہی امتحان کے تعلق سے مزید تفصیلات پیش کی جاسکیں گی۔
View more
Tue, 26 May 2020 23:59:26
کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن لاگو ہے۔لاک ڈاؤن 4.0 میں حکومت کی جانب سے بہت سی مراعات دی گئی ہیں، تاہم مندر، مسجد کو لے کر پابندیاں جاری ہیں لیکن حکومت نے لاک ڈاؤن میں رعایت کو لے کر ریاستوں کو بھی فیصلہ لینے کا حق دیا تھا۔دریں اثنا کرناٹک حکومت نے اب مندروں کو لے کر اہم فیصلہ لیا ہے۔ریاستی حکومت نے یکم جون سے مندروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،تاہم اس دوران سوشل
View more
Tue, 26 May 2020 23:44:41
دہلی پولیس نے دہلی ہائی کورٹ کو منگل کو بتایا کہ کووڈ19 لاک ڈاؤن کے دوران نظام الدین مرکز میں ہوئے مذہبی اجتماع میں حصہ لینے کے لئے تبلیغی جماعت کے ارکان کے خلاف درج کیس میں اس نے نہ تو کسی کو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی کسی کو حراست میں لیا ہے۔
View more
Tue, 26 May 2020 23:05:43
کرناٹک کے ہوسکوٹے کے قریب چکّا کوریٹی گاؤں کے دودھ تیار کرنے والے کسانوں کو مجبوراً 4ہزار لیٹر دودھ نالی میں بہا دینا پڑا کیونکہ گاؤں میں کورونا کا مریض ہونے کی وجہ سے فیڈریشن نے دودھ لینے سے انکار کردیا۔
View more
Tue, 26 May 2020 22:52:09
آج منگل کو کرناٹک میں مجموعی طورپر100افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے‘ جبکہ 17افراد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔ آج سو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آنے کے ساتھ ہی ریاست میں مریضوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 2282 ہوگئی ہے جن میں سے722افراد علاج کے بعد صحت مند ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں جبکہ 44 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
View more
Tue, 26 May 2020 20:48:51
یہاں آزادنگر فورتھ کراس میں ایک 22 سالہ نوجوان نے گھر کے ایک کمرے میں ہی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت محمد مستقیم شیخ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Tue, 26 May 2020 20:12:43
مینگلور اسپتال لنک کے جن 29 لوگوں کو کاروار کمس اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا، اُس میں سے 20 لوگوں کو سنیچر کے دن اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا ، اُن ہی میں سے مزید چار لوگوں کو آج کمس سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ چاروں بذریعہ ایمبولنس آج منگل کو بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچے جہاں سے ضروری ہدایات کے بعد چاروں کو گھر جاکر کورنٹائن کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Tue, 26 May 2020 17:29:26
عالمی صحت ادارہ یعنی ڈبلیو ایچ او نے پیر کے روز اعلان کر دیا کہ اس نے احتیاط کے طور پر ہائیڈراکسی کلوروکوئن کا کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلینیکل ٹرائل غیر مستقل طور پر بند کر دیا ہے۔
View more
Tue, 26 May 2020 17:26:43
عالمی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا بڑھتی ہی جارہی ہے اور پوری دنیا میں اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 55.87 لاکھ ہوگئی ہے اوراب تک 3.47 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy