Wed, 27 May 2020 13:07:49
سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے قومی ادارہ معلومات کے تعاون سے مملکت میں موجود سیاحوں کے سیاحتی ویزے میں 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 27 May 2020 12:56:05
ضلع اُترکنڑا میں آج بدھ کو مزید چھ کورونا پوزیٹو معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی ضلع میں کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے۔ ضلع میں انکولہ، ہلیال اور سداپور ایسے تعلقہ جات تھے جہاں اب تک کورونا نے دستک نہیں دی تھی، مگر آج سداپور کے ایک شخص میں بھی کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں۔
View more
Wed, 27 May 2020 12:52:12
سعودی عرب نے اتوار31 مئی سے اندرون ملک پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری شعبے کے ملازمین بھی اسی تاریخ سے بتدرج اپنے دفاتر میں آنا شروع ہوجائیں گے اور 14 جون تک تمام سرکاری عملہ دفاتر میں مکمل طور پر حاضر ہوجائے گا۔
View more
Wed, 27 May 2020 12:43:39
ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی آئی اور تقریباً 4000 لوگوں کے صحت مند ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کے 6387 نئے کیس سامنے آنے سے ملک میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 1.50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
View more
Wed, 27 May 2020 11:59:32
سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں مختلف حصوں میں درج معاملات کی جانچ ایک ہی ایجنسی سے کرائے جانے پر شرجیل امام کی عرضی پر اترپردیش سمیت تین ریاستوں کو منگل کو نوٹس جاری کئے۔
View more
Wed, 27 May 2020 11:56:48
ہریانہ کی ایک عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے سبھی چھ ممالک کے 57 غیرملکی جماعتیوں پرغیرملکی قوانین کے تحت عائد تمام دفعات کو بے بنیاد تسلیم کرتے ہو ئے سبھی جماعتیوں کو بری کردیا اورہریانہ حکومت کو حکم دیا کہ جلد سے جلد سبھی جماعت والوں کو ان کے ملک بھیجنے کا انتظام کرے۔ یہ بات جمعےۃ کی ریلیز میں کہی گئی ہے۔
View more
Wed, 27 May 2020 11:53:55
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تارکین وطن مزدوروں سے پیدل سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی حکومت نے تمام مفت ریل سفروں کا انتظام کیا ہے۔ 7 مئی سے 25 مئی تک ، 2،41،169 افراد کو 196 ٹرینوں کے ذریعے ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ بہار میں سب سے زیادہ 1،25،711 افراد ہیں جبکہ یوپی میں 96،610 مزدور ہیں۔
View more
Wed, 27 May 2020 11:46:34
بھٹکل میں کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے کاروار سے ڈاکٹر شرتھ نائیک کو بھٹکل روانہ کرکے انہیں نوڈل آفسر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، اُنہیں اب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کے طور پرخدمات انجام دینے والے ڈاکٹر اشوک کمار 31/مئی کو سبکدوش ہورہے ہیں، اب اُن کی جگہ پر ڈاکٹر شرتھ نائیک کا تقرر کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy