Thu, 28 May 2020 12:28:04
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور چین کے مابین جاری سرحدی تنازعہ میں ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے گذشتہ سال پاکستان کے ساتھ تنازعہ کی یاد تازہ کردی- انہوں نے اس وقت بھی یہی پیش کش کی تھی اور کہا تھا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان چاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کر سکتے ہیں -
View more
Thu, 28 May 2020 12:21:45
دنیا بھر میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 57.88لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔
View more
Thu, 28 May 2020 12:06:21
ریاست میں کورونا وائرس کے حالات کا جائزہ لینے کئے جارہے سروے میں پتا چلا ہے کہ ریاست کی بیشتر آبادی عملِ تنفس کے انفکشن (سیویئر اکیویٹ ریسپریٹری انفکشن، ایس اے آر آئی) انفلوئنزا جیسی بیماری (آئی ایل آئی) سے متاثر ہے۔
View more
Thu, 28 May 2020 11:49:49
ماہر صحت کا خیال ہے کہ وبا کے دور میں داخل ہو رہی دنیا سے کورونا 2021 تک جانے والا نہیں ہے اور لاک ڈاؤن صرف اس کا پھیلاؤ روکتا ہے جس میں آہستہ آہستہ نرمی کرکے ٹسٹنگ بڑھانے اور اس کی دوا بننے تک لوگوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے-
View more
Thu, 28 May 2020 11:41:00
کرناٹک میں کووڈ۔19 سے متاثر ہلاک ہونے والوں کی تعداد مزید تین مریضوں کی موت کے بعد 47 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چہارشنبہ کی شام 5 بجے تک مزید 135 مریض کورونا سے متاثر ہونے پر کرناٹک میں مریضوں کی تعدا بڑھ کر 2418 تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Thu, 28 May 2020 11:28:10
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز تبلیغی جماعت کے خلاف پھیلائی گئی فرضی خبروں کے معاملہ میں مرکزی حکومت اور پی سی آئی (پریس کونسل آف انڈیا) سے جواب طلب کیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل کی گئی اس عرضی کے توسط سے درخواست کی گئی ہے کہ تبلیغی جماعت کو فرضی خبروں کے ذریعے ہندوستان میں کورونا وائرس پھیلانے کا مورد الزام ٹھہرائے جانے کے خلاف مرکزی حکومت کو ہدایت جاری کی جائے۔
View more
Thu, 28 May 2020 11:22:48
وزارت داخلہ کی سخت تردید کے باوجود ذرائع سے یہ خبر موصول ہورہی ہے کہ 31 مئی کے بعد مرکزی حکومت دو ہفتوں کے لئے ایک بار پھر لاک ڈاؤن بڑھا سکتی ہے-
View more
Thu, 28 May 2020 11:17:35
وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے چہارشنبہ کے روز یہ اعلان کیا کہ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جون سے ریاست بھر میں تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی جائے- اس سلسلہ میں چوتھا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے جو رہنما خطوط وضع کئے جائیں گے ان کے مطابق اجازت ملے گی -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy