Sat, 30 May 2020 12:59:17
مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سیز فائر کے سلسلے میں طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔ طالبان نے پکتیا صوبے میں کیے گئے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور اسے ایک دفاعی حملہ قرار دیا ہے البتہ انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
View more
Sat, 30 May 2020 12:50:38
کووڈ۔19 لاکھ ڈاؤن کی وجہ سے لکشایپ میں پھنسے زائد از 19 مزدوروں کو جمعرات کو ’’ امیند یوی‘‘ نامی کشتی سے منگلورو واپس لایا گیا ۔ ان کی آمدپر ان کا طبی معائنہ کیا گیا
View more
Sat, 30 May 2020 12:43:54
محکمہ موسمیات نے کرناٹک کے ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو 31؍ مئی تا 4 ؍ جون گہرے سمندر میں جانے کے خلاف انتباہ دیا۔
View more
Sat, 30 May 2020 12:30:19
کرناٹک میں بی ایس ایڈی یورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت جمعہ کی دیر رات اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہو گئی جب بی جے پی کے 27اراکین اسمبلی نے سابق وزیر اور برگشتہ بی جے پی لیڈر امیش کتی کے گھر پر میٹنگ کی اور بی جے پی اعلیٰ کمان پر اس بات کے لئے دباؤ بنانے کا منصوبہ بنایا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت کی قیادت کو تبدیل کیا جائے اور ایڈی یورپا کووزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے-
View more
Sat, 30 May 2020 12:18:35
مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی وطن روانہ کرنے کے لیے ریلوے کا 85 فیصد کرایہ مرکزی حکومت کی جانب سے ادا کیے جانے کا بی جے پی کاجھوٹ آج اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سپریم کورٹ کے روبرو مرکزی حکومت کے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ریلوے کرائے کا پورا خرچ ریاستی حکومتوں نے ادا کیا ہے۔
View more
Sat, 30 May 2020 12:13:12
مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے شرمک اسپیشل ٹرین میں بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہونے والی اموات کو 'معمولی اور چھوٹا' واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے انڈین ریلوے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس چھوٹے سے واقعے کو حد سے زیادہ حساس بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔
View more
Sat, 30 May 2020 12:05:37
مینوفیکچرنگ اور کنسٹرکشن شعبے کے کمزور مظاہرے کے سبب مالی برس 20-2019 میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 19-2018 کے 6.1 فیصد سے کم ہو کر 4.2 فیصد رہ گئی۔ سینٹرل اسٹیٹِسٹِک آفس (مرکزی شماریاتی دفتر) کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 31 مارچ 2020 کو ختم گزشتہ مالی سالی کی چوتھی سہ ماہی میں شرح نمو 3.1 فیصد تھی۔
View more
Sat, 30 May 2020 12:02:10
چوتھے مرحلہ کا لاک ڈاون ختم ہونے سے دو دن قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے اس بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور انہیں اس سے متعلق ریاستوں کے وزرائے اعلی کی رائے اور مشوروں سے واقف کرایا۔
View more
Sat, 30 May 2020 11:55:17
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ اب تک 3.87 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے مرچکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy