Sat, 20 Jul 2024 19:29:25
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے چیئرمین منوج سونی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی اپنا استعفی صدر کو ارسال کر دیا ہے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 18:09:48
ایجنسی کے ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق کویت کے ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کا دردناک سانحہ پیش آیا جس میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے دو بچے اور ماں باپ زندہ جل گئے ۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 18:02:34
کئی دنوں سے چل رہی مسلسل برسات کی وجہ سے جگہ جگہ چٹانیں کھسکنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں ۔ اس وقت دکشن کنڑا میں 83 ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں چٹانیں کھسکنے کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے ۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 17:55:59
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صحت سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ کے چیف سکریٹری کو لکھے گئے خط پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایل جی کو نشانہ بناتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ ایل جی یہ کیا مذاق کر رہے ہیں؟ کیا کوئی آدمی رات کو شوگر کم کرے گا، جو کہ بہت خطرناک ہے؟
View more
Sat, 20 Jul 2024 17:49:00
نیٹ پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد این ٹی اے نے نیٹ یو جی طلباء کے مرکز اور شہر وار نتائج کو آن لائن اپ لوڈ کر دیا ہے۔ نتائج اپلوڈ کرنے کے لئے ہفتہ کی دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم، سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے واضح کیا تھا کہ ان نتائج میں طلباء کی رازداری کا خیال رکھا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ میں نیٹ تنازعہ کے معاملے پر اگلی سماعت 22 جولائی کو
View more
Sat, 20 Jul 2024 17:42:50
نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں کی جانچ کر رہی سی بی آئی ہفتہ کو گودھرا پہنچی۔ الزام ہے کہ ملزم نے نیٹ-یو جی امتحان پاس کرنے کے بدلے گودھرا کے 27 امیدواروں سے 10 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 17:29:28
اتر پردیش کے گونڈا میں گزشتہ دنوں پیش آئے ٹرین حادثہ میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں تحقیقات کے درمیان ایک بڑی لاپروائی کا پتہ چلا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ محض 2 منٹ کی تاخیر کی وجہ سے یہ ٹرین حادثہ ہوا، یعنی تھوڑی چابکدستی کا مظاہرہ کیا گیا ہوتا تو حادثہ کو ٹالا جا سکتا تھا۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 17:15:22
بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ سول ایوی ایشن، امیگریشن، لینڈ پورٹ اور بی ایس ایف حکام کے ساتھ تال میل قائم کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 12:28:59
انکولہ تعلقہ کے شیرور میں پیش آئے چٹان کھسکنے کے المیہ کے بارے میں مزید کچھ اہم باتیں سامنے آ رہی ہیں، جس سے یقین ہوگیا ہے کہ ملبے کے اندر ایک بینز ٹرک دبا ہے ۔ اس وجہ سے ملبے کے اندر ٹرک کا لا پتہ ڈرائیور بھی موجود ہونے کا قوی امکان ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy