Sun, 21 Jul 2024 11:33:50
اتر پردیش میں پھر ایک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ معاملہ امروہہ ریلوے اسٹیشن کے قریب کا ہے جہاں مراد آباد سے دہلی کی طرف جا رہی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ جو تصویریں اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں اس میں مال گاڑی کے کچھ ڈبوں کے پُرزے اِدھر اُدھر بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 11:23:56
کانگریس نے یو پی ایس سی چیئرپرسن منوج سونی کے استعفیٰ کے بعد ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ایسے کئی لوگ ہیں جنھوں نے نظام کو آلودہ کیا ہے۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے تو مرکز کی مودی حکومت سے یہ سوال پوچھ لیا ہے کہ سونی کے استعفیٰ کو ایک ماہ تک راز میں کیوں رکھا گیا اور کیا اتنے سارے گھوٹالوں اور استعفیٰ کے درمیان کوئی رشتہ ہے؟ علاوہ ازیں پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوال کیا ہے کہ قومی ٹیسٹنگ ا
View more
Sun, 21 Jul 2024 11:14:32
مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ جتن پرساد ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ میں صرف جتن پرساد ہی نہیں، بلکہ ان کے پرسنل سکریٹری اور باورچی کو بھی چوٹ پہنچی ہے۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 11:08:07
اگنی ویر منصوبہ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک جاری ہے۔ کانگریس لگاتار اس منصوبہ کو ختم کرنے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کر رہی ہے اور اس کے نقصانات بھی اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ ظاہر کرتی رہی ہے۔ اس درمیان جموں و کشمیر کے اکھنور میں تعینات ایک اگنی ویر کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے اس خبر پر اظہارِ فکر کیا ہے اور متاثرہ کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی بھی ظاہر کی ہے۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 11:02:36
مراٹھا ریزرویشن کارکن منوج جرانگے نے ہفتہ کو مہاراشٹر کے جالنا ضلع میں اس مسودہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بار پھر غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کر دی جس میں کنبی برادری کو مراٹھا برادری کے افراد کے خون کے رشتہ دار کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 10:56:00
زیر تربیت آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر فرضی سرٹیفکیٹ اور دیگر تنازعات کو لے کر سرخیوں میں ہے۔ اس معاملے میں یو پی ایس سی امتحان کے طریقہ کار پر بھی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس تعلق سے مودی حکومت کے سامنے 4 بڑے سوال رکھ دیے ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یو پی ایس سی امتحان میں ہوئی ایک بھی گڑبڑی لاکھوں نوجوانوں کے خواب
View more
Sun, 21 Jul 2024 10:51:21
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے اگلے دو تین دنوں کے لیے جاری کردہ موسمی الرٹ کچھ ریاستوں میں گرمی سے راحت پہنچانے والا ہے، جب کہ کچھ ریاستوں میں مسائل بڑھ سکتے ہیں۔
View more
Sun, 21 Jul 2024 02:17:32
عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ سکریٹری کے طور پر یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ہوئے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 20:02:40
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ سائنس جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع مطالعہ سے کووڈ کی مدت کے دوران 2020 میں سب سے زیادہ اموات کو ظاہر کرنے والی رپورٹ غیر مصدقہ اور ناقابل قبول اندازوں پر مبنی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy