Sat, 03 Aug 2024 11:26:40
لکشیا سین پیرس اولمپکس کے مردوں کے سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے چائنیز تائپے کے چو ٹیئن چن کو 19-21، 21-15، 21-12 سے شکست دے کر تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان سے پہلے اولمپکس کی تاریخ میں کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچا تھا۔واضح رہے کہ اب لکشیا اولمپکس 2024 میں بیڈمنٹن میں میڈل کے لیے ہندوستان کی آخری امید ہیں اور وہ میڈل حاصل کرنے سے
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:17:58
پیرس اولمپک کے ساتویں دن تیراندازی میں دھیرج بومّا دیورا اور انکتا بھگت کی ناکامی کے بعد اب آٹھویں دن ہندوستانی دستے سے 4 تمغہ جیتنے کی امید کی جا رہی ہے۔ ہندوستان کو سب سے زیادہ امیدیں 2 کانسے کا تمغہ جیت چکی منو بھاکر سے ہے جو آج 25 میٹر ویمنس پسٹل کے فائنل میں مقابلے میں اتریں گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس بار منو گولڈ پر نشانہ لگائیں گی۔ ان کا مقابلہ آج (3 اگست) دوپہر ایک بجے سے ہوگا۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:10:04
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے سامنے ایک حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ امیدواروں اور ان کے ایجنٹوں کے علاوہ کسی کے ساتھ ووٹر ٹرن آؤٹ ڈاٹا شیئر کرنے کا قانونی طور پر پابندی نہیں ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:05:31
ترکی نے انسٹاگرام پر پابندی لگا دی ہے۔ ترک ڈیجیٹل انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (بی کے ٹی) نے جمعہ کو پابندی کا اعلان کیا۔ قبل ازیں، بی ٹی کے کے سربراہ فرحتین التون نے انسٹاگرام پر الزام لگایا کہ وہ ترک شہریوں کو حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی موت پر تعزیتی پیغامات پوسٹ کرنے سے روک رہی ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:00:02
ایک اہم قانونی پیش رفت میں دہلی کی کڑکڑڈومہ کورٹ نے دہلی فساد 2020 سے جڑے ایک اہم مقدمہ میں تمام 6 ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر ہنگامہ آرائی، چوری، توڑ پھوڑ اور آتش زنی جیسے سنگین الزامات عائد تھے۔ ملزمان ہاشم علی، ابو بکر، محمد عزیز، راشد علی، نجم الدین عرف بھولا، اور محمد دانش پر تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ کراول نگر تھانہ میں درج کیا
View more
Fri, 02 Aug 2024 19:00:03
ساحلی کرناٹکا کے تینوں اضلاع دکشن کنڑا، اُڈپی اور اُترکنڑا سمیت گھاٹ سیکشن پر بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آبی ذخائر سے پانی چھوڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو پڑوسی ضلع شموگہ کے ساگر میں واقع لنگن مکّی ڈیم سے چھ ہزار کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد ہوناور تعلقہ کے گیرسوپّا ڈیم سے 20 ہزار کیوسک پانی شراوتی ندی میں چھوڑا گیا تھا، مگر آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے گیر
View more
Fri, 02 Aug 2024 18:35:36
تقریباً دو ہفتے سے ساحلی کرناٹکا کے ضلع اُترکنڑا میں بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران کئی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑیوں کے کھسکنے کے مشکل حالات سے گزرنے کے بعد اتر کنڑا کے تمام آبی ذخائر پانی سے لبالب ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب ندیوں میں طغیانی کا مسئلہ درپیش ہے ۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 20:34:19
بائک پر سوار ہریدوار سے دہرادون جانے کے دوران بس کی ٹکر سے بھٹکل کے نوجوان کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت دانش احمد(25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ سہ پہر قریب پونے چار بجے پیش آیا۔ میت اب نئی دہلی سے بذریعہ فلائٹ مینگلور لائی جارہی ہے۔جمعہ صبح گیارہ بجے تک مینگلور پہنچنے کی توقع ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 19:55:47
اڈپی ضلع میں موسلا دھار برسات کا سلسلہ برابر جاری ہے جس کی وجہ سے ندیاں ابل کر سڑکوں پر بہنے لگی ہیں اور بہت سارے مقامات پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ اس سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy