Sat, 03 Aug 2024 12:34:14
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اتراکھنڈ میں زوردار بارش سے ہوئے جان و مال کے نقصان پر آج سخت افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں ایک بیان دیا جس میں کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ ریاستی حکومتوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مقصد سے اضافی رقم فوراً مہیا کرائے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:31:24
دہلی میں ذہنی طور پر معذور بچوں کے لیے قائم کئے گئے آشا کرن شیلٹر ہوم میں بڑی تعداد میں اموات کی سنسنی خیز خبر منظر عام پر آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 مہینوں میں یہاں 27 بچوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ جولائی میں 13 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:27:14
مہاراشٹر کے دو شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے کو لے کر جاری تنازعہ آج اس وقت ختم ہو گیا جب سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کو منظوری دے دی۔ عدالت عظمیٰ نے ان شہروں کے نام بدلنے کا فیصلہ درست ٹھہرایا اور اس کے خلاف داخل عرضی کو خارج کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:23:22
دہلی کے اولڈ راجندر نگر واقع ایک آئی اے ایس کوچنگ سنٹر میں 3 طلبا کی ہوئی دردناک موت معاملہ اب بھی سرخیوں میں ہے۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ’درشٹی آئی اے ایس‘ نے مہلوک طلبا کے کنبوں کو 10-10 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:17:25
نیٹ-یوجی امتحان 2024 میں پیپر لیک اور بے ضابطگی معاملہ پر آج سپریم کورٹ نے اپنا تفصیلی حکم پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے واضح لفظوں میں نظامِ امتحان میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا اور مرکزی حکومت کی طرف سے اِسرو کے سابق چیف رادھاکرشنن کی صدارت میں تشکیل کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ غور و خوض کے بعد اپنے مشورہ پر مبنی مکمل رپورٹ جمع کرے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:12:05
مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے قومی اہلیت مع داخلہ امتحان-انڈر گریجویٹ (نیٹ-یوجی) امتحان کے پیپر لیک ہونے کے معاملے میں آج اپنا پہلا فرد جرم داخل کیا جس میں 13 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ افسران کے مطابق فرد جرم میں بتایا گیا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر پیپر لیک اور دیگر بے ضابطگیوں میں شامل تھے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:03:58
کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ایوان زیریں میں 29 جولائی کو ’چکرویوہ‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک زبردست تقریر کی تھی۔ اس تقریر میں انھوں نے مودی حکومت اور تازہ بجٹ کی بخیا ادھیڑ کر رکھ دی تھی۔ اب راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں ان کی اس تقریر کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ان پر چھاپہ ماری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:59:55
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید نے کل یعنی یکم اگست کو مرکزی حکومت پر تعلیمی نظام کو برباد کرنے اور امتیازی سلوک کی پالیسی اپنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر ملک میں مسلمان نہ ہوتے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انتخابات میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پاتی ۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:52:44
اترپردیش نزول پراپرٹیز (انتظام اور عوامی مقاصد کے لیے استعمال) بل 2024 کو اتر پردیش اسمبلی میں مخالفت کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy