Sun, 13 Dec 2020 12:37:09
پو لیس کمشنر کمل پنت نے ٹرافک پو لیس کو ہدایت دی کہ وہ گاڑیوں کی دستا ویزات کی جانچ بد نیتی سے نہ کریں،بلکہ ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہی کارروائی کی جائے۔
View more
Sun, 13 Dec 2020 12:31:52
ایک طرف جے ڈی ایس ریاستی صدر ایچ ڈی کمارسوامی نے سرکاری ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال پر تبصرہ کرتے ہوئے حکومت کی حمایت میں بیان دیا ہے تو دوسری جانب کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے ٹرانسپورٹ ملازمین کی حمایت میں بیان دیاہے۔
View more
Sun, 13 Dec 2020 12:28:04
ریاست بھر میں سرکاری ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس لئے ہڑتال ختم کرکے اپنی ڈیوٹی پر واپس لوٹ جانے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے آج ٹرانسپورٹ ملازمین سے گزار ش کی ہے۔
View more
Sun, 13 Dec 2020 12:22:15
مودی حکومت کے ذریعہ متنازعہ زرعی قوانین واپس لینے سے متعلق کوئی پیش رفت نہ ہونے سے ناراض کسان لیڈروں نے تحریک کو مزید تیز کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔ گزشتہ 17دنوں سے راجدھانی دہلی کی سرحدوں پرکپکپاتی ٹھنڈ میں بیٹھے کسانو ں کا پرزورمطالبہ ہے کہ مودی سرکار زرعی قوانین واپس لے اور ایم ایس پی پر قانون بنائے۔
View more
Sun, 13 Dec 2020 12:16:38
کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں پیش پیش رہنے والی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے سی ای او ادار پونہ والا کا کہنا ہے کہ رواں مہینے کے آخر تک ملک میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مل سکتی ہے اور جنوری سے یہاں ٹیکہ کاری کی مہم شروع ہوسکتی ہے۔
View more
Sun, 13 Dec 2020 12:11:54
’لو جہاد‘ کو لے کر ہندوتوا لیڈروں کی شعلہ بیانی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمان ساکشی مہاراج ’لو جہاد‘ کے تعلق سے کئی بار زہر انگیز بیانات دے چکے ہیں اور اب ایک بار پھر ان کا تازہ بیان سامنے آیا ہے جو ہندو-مسلم اتحاد پر کاری ضرب لگاتا ہوا معلوم پڑ رہا ہے۔
View more
Sun, 13 Dec 2020 12:07:20
سپریم کورٹ میں آج فیملی پلاننگ سے متعلق ایک عرضی سے وابستہ معاملہ میں مرکزی حکومت نے اپنا حلف نامہ داخل کیا ہے۔ آبادی کنٹرول کو لے کر مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ کسی کو زبردستی فیملی پلاننگ کیلئے مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے۔
View more
Sun, 13 Dec 2020 12:01:08
حکومت کرناٹک کی طرف سے انسداد گؤ کشی قانون کی کونسل میں منظوری کیلئے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے غیر معینہ مدت تک ملتوی شدہ کونسل کے اجلاس کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
View more