Mon, 14 Dec 2020 12:13:15
کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال کا اثر بھٹکل بس اسٹانڈ پر بھی دیکھنے کو ملا۔یہاں سے کوئی بھی بس نہ اندر داخل ہورہی ہے اور نہ ہی کسی دوسرے مقام کے لئے روانہ ہورہی ہے۔ ایسے میں پرائیویٹ بسوں اور ٹیمپومیں دوسرے قریبی شہروں کے لئے جانے والے مسافر وں کا ہجوم بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
View more
Mon, 14 Dec 2020 12:05:00
سرحد پر چین کے ساتھ جاری تناؤ کے درمیان حکومت ہند نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے- حکومت نے تینوں سطح کی فوج کیلئے 15دن کی جنگ کے تخمینہ سے گولہ بارود اور اسلحہ جمع کرنے کی اجازت دے دی ہے-
View more
Mon, 14 Dec 2020 11:52:33
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستانی پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر اتوار کے روز کہا کہ دہشت گردی شخصی آزادی، عالمی معاشی ترقی اور جمہوریت جیسے مہذب انسانی معاشرے کے اصولوں کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے -
View more
Mon, 14 Dec 2020 11:48:46
2021میں ہونے والے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی پارٹی ایم این ایم کے لیے انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل کمل ہاسن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا -
View more
Mon, 14 Dec 2020 11:37:44
ہندوستان کے بھگوڑے تاجر وجے ملیا کے پاس لندن میں پیسوں کی قلت ہے- ہندوستان میں عیش و آرام کی زندگی گزارنے اور اربوں روپے کے مالک ملیا کو لندن میں ہزاروں اور لاکھوں روپے کا حساب رکھنا پڑرہا ہے-
View more
Mon, 14 Dec 2020 11:33:12
مودی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی ہڑتال کے18ویں دن بھی تحریک میں تیزی اورشدت نظرآئی -حکومت پردباؤبنانے کیلئے کسان لیڈروں نے اعلان کیاکہ دہلی کی سرحدوں پر موجود تمام کسان پیر کی صبح5بجے سے شام5بجے تک بھوک ہڑتال کریں گے-
View more
Mon, 14 Dec 2020 11:27:47
اترپردیش کی یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان کی این ایس اے کے تحت نظربندی کو خارج کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے-
View more
Mon, 14 Dec 2020 11:12:49
ہڑتال کرنے والے ٹرانسپورٹ ملازمین کے خلاف اگر حکومت (Essential Services Maintenance Act (ESMA) (ایسما ، لازمی خدمات برقراری قانون) نافذ کرے گی تو 1.30 لاکھ ملازمین اور ان کے کنبہ کے تمام افراد جیل جانے کیلئے تیار ہیں۔
View more
Mon, 14 Dec 2020 10:56:59
ریاستی بی جے پی نے ہر حال میں انسد گائے ذبیحہ بل لیجسلیٹیو کونسل میں منظور کرانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ اسی مقصد کیلئے 15 دسمبر کی صبح 11 بجے کونسل کا ایک روزہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy