Thu, 17 Dec 2020 18:53:50
اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں جموں کشمیر سے بی ایڈ اور بی ٹی سی کرکے بنیادی تعلیم کے اسکول میں ملازمت کررہے 11 اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، کیونکہ ان اساتذہ پر یہ الزام ہے کہ ان کی ڈگری نیشنل کونسل آف ٹیچرس ایجوکیشن سے منظور شدہ نہیں ہے۔
View more
Thu, 17 Dec 2020 18:50:50
ریاستی کانگریس کے نائب صدر اور سوجان پور کے ایم ایل اے راجندر رانا نے کہا ہے کہ ملک سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر کھوکھلا ہوتا جارہا ہے۔ ذات پات، مذہب اور مذہب کے نام پر زہر گھول کرلوگوں کو ڈرانے کا کام کیا جارہا ہے۔
View more
Thu, 17 Dec 2020 18:44:00
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں رواں سال پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس نہ بلائے جانے پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی ایسا کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔
View more
Thu, 17 Dec 2020 12:25:25
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کسانوں کے حق میں کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بدھ کے روز اعتماد ظاہر کیا کہ مخالفت کرنے والے کسانوں کے مسائل کا جلد ہی منطقی حل نکال لیا جائے گا-
View more
Thu, 17 Dec 2020 12:21:36
سنگھو بارڈر پر کسانوں کے دھرنے میں شامل سَنت بابا رام سنگھ نے خود کو گولی مار لی ہے جس کے سبب ان کی موت واقع ہو گئی-
View more
Thu, 17 Dec 2020 12:17:28
مغربی بنگال میں 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے- قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر شوبھندو ادھیکاری نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے-
View more
Thu, 17 Dec 2020 12:13:27
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے کچھ دیگر اراکین نے دفاعی امور کی پارلیمانی کمیٹی میٹنگ سے چہارشنبہ کے روز یہ الزام عائد کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا کہ قومی سکیورٹی کے اہم ایشوز کی جگہ مسلح افواج کی وردی پر گفتگو کر کے وقت ضائع کیا جا رہا ہے-
View more
Thu, 17 Dec 2020 12:09:43
یوپی میں محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹروں، افسروں اور ملازمین کی تعطیلات منسوخ کردی گئی ہیں - اترپردیش حکومت نے یہ فیصلہ اس ماہ میں شروع ہونے والی کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے- ڈائریکٹر جنرل آف میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے جاری کردہ ایک حکمنامہ میں 31 جنوری تک تمام قسم کی تعطیلات منسوخ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy