Mon, 04 Jan 2021 12:38:59
تمل ناڈومیں اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی میں شدیدلڑائی شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس نے تمل ناڈو میں ایک نئی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کی تشکیل پر سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے اور ممبر پارلیمنٹ کارتی چدمبرم اور ایک نئے ریاستی عہدیدار ٹویٹر پر جھڑپ ہوئی ہے۔
View more
Mon, 04 Jan 2021 12:35:36
کانگریس نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے پر اپنے موقف کا اعادہ کیاہے جبکہ اس کی حلیف شیوسینا نے کہا ہے کہ اس نام کوجلد ہی تبدیل کردیا جائے گا لیکن اس سے مہاراشٹرا کی مخلوط حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
View more
Mon, 04 Jan 2021 12:29:43
چھلے ہفتے چار ججوں کی ترقی کے بعد ملک میں 25 ہائی کورٹس میں سے 24 اب باقاعدہ چیف جسٹس ہیں۔ سپریم کورٹ کے کالیجیم نے حال ہی میں مختلف ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی حیثیت سے پانچ ججوں کی ترقی کی سفارش کی تھی۔
View more
Mon, 04 Jan 2021 12:24:11
قومی کمیشن برائے خواتین کو 2020 میں خواتین پر تشدد سے متعلق 23722 شکایات موصول ہوئی ہیں، جو پچھلے چھ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔
View more
Mon, 04 Jan 2021 12:20:59
ملک کی تین ریاستوں، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش نے تبدیل مذہب کے خلاف قانون نافذ کردیا ہے، معاشرے کے مختلف طبقات اور سیاسی جماعتوں کی مختلف رائے ہے۔
View more
Mon, 04 Jan 2021 12:15:18
عام آدمی پارٹی (آپ) نے اتوار کے روز کہا کہ وہ گجرات میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی اور پارٹی نے 504 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔
View more
Mon, 04 Jan 2021 12:12:04
دہلی کی سرحدوں پر کسان تحریک کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرگیاہے۔ کسان بنیادی طور پر سنگھو بارڈر، ٹیکری بارڈر اور یوپی گیٹ پرڈٹے ہیں۔ اس دوران ان کی تحریک کے بارے میں مختلف نظریات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
View more
Mon, 04 Jan 2021 12:08:51
وزیراعظم نریندر مودی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےٹیکے کووی شیلڈ اور بھارت بایو ٹیک کے ’کوویکسین‘کو کورونا سے مقابلہ کیلئے ملک میں ہنگامی استعمال کی منظوری ملنے پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
View more
Mon, 04 Jan 2021 12:05:17
اندور میں ممبئی سے تعلق رکھنےوالے کامیڈین منور فاروقی کو زدوکوب کرنے اور لطیفہ گوئی کی پاداش میں انہیں گرفتار کرلئے جانے کے خلاف ورون گروور،روہن جوشی او رویر داس سمیت کئی کامیڈین نے صدائے احتجاج بلند کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy