Tue, 05 Jan 2021 12:03:27
شاہ رخ پٹھان نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت نے اس درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس بھجوایا ہے۔
View more
Tue, 05 Jan 2021 11:51:13
ٹمکور سے سیر وتفریح کے لئے آئے ہوئے پانچ سیاح گوکرن سمندر میں تیرنے کے دوران تیز لہروں میں بہہ گئے جن میں سے چار کو بچالیا گیا جبکہ ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
View more
Tue, 05 Jan 2021 11:39:25
کاروار بنگلورو ٹرین کی ٹائمنگ میں تبدیلی اور ریلوے میں شمالی کینرا کے افراد کو روزگار کے مواقع نہ دئے جانے کے خلاف کنڑا رکھشنا ویدیکے کارکنان نے کاروار ریلوے اسٹیشن کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Tue, 05 Jan 2021 11:22:24
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرانے پیرکو حکومت اورکسان تنظیموں کے مابین مذاکرات کے نئے دورسے پہلے الزام لگایا کہ سردیوں اور بارش کے درمیان حکومت سڑکوں پر بیٹھے کسانوں کے خلاف بے دردی سے برتاؤ کر رہی ہے۔
View more
Tue, 05 Jan 2021 11:17:31
اس ملک میں جمہوریت اور آئین کو جو خطرہ لاحق ہے اس کے متعلق عوام کو باخبر کرنے کیلئے آزاد اور غیر جانبدار ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے اس ملک میں ایسے میڈیا کی کمی ہے- اس کمی کو پر کرنے کی ایک کوشش کے طور پر سالار نے اپنا انگلش آن لائن اخبار منظر عام پر لایا ہے- یہ بات سابق مرکزی وزیر اور سالار پبلی کیشنز ٹرسٹ کے چیر مین ڈاکٹر کے رحمن خان نے کہی-
View more
Tue, 05 Jan 2021 11:11:07
نئی دہلی کے وگیان بھون میں کسان تنظیموں اور حکومت کے وزراکے مابین ہونے والی میٹنگ آج ایک بار پھربے نتیجہ ختم ہوگئی - آج دونوں فریقوں کے مابین آٹھویں راؤنڈکی میٹنگ بھی ناکام ہوگئی -
View more
Mon, 04 Jan 2021 21:36:16
کسان ہمارے ملک ،سماج ،معیشت سبھی کیلئے اہم ہیں ، کسانوں کے مسائل ملک کے مسائل ہیں ،لیکن یہ افسوس کی بات ہے حکومت مسلسل نہ صرف کسانوں کو نظر انداز کررہی ہے، بلکہ اتنے بڑے اور اہم احتجاج پر بھی کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
View more
Mon, 04 Jan 2021 21:26:02
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی بیوی ورشا پیر کو ای ڈی کے دفتر پہنچ گئیں۔ 5 جنوری کو انہیں پی ڈی سی بینک گھوٹالہ میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی ای ڈی ٹیم نے پوچھ گچھ کے لئے بلایا ، تاہم ورشا راوت ایک روز قبل ہی ای ڈی آفس پہنچ گئی ہیں۔
View more