Fri, 15 Jan 2021 21:25:02
آج جمعہ کو کسانوں کی حکومت کے ساتھ ہوئی نویں دور کی بات چیت بھی بے نتیجہ نکلی ہے اور حکومت اور کسانوں کے روئے میں کوئی فرق نہیں آیا ہے، جس طرح حکومت زرعی قوانین میں ترمیم کی بات پر بضد ہے وہیں کسان تینوں قوانین کو واپس لینے کی مانگ پر آڑے ہوئے ہیں۔ اب اگلی بات چیت 19 جنوری کو رکھی گئی ہے۔
View more
Fri, 15 Jan 2021 21:06:05
ہندوستانی اور چین کے سرحد پر تناؤ کے درمیان آج آرمی ڈے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم مودی اور دیگر سابق فوجیوں نے ملک کے فوجیوں کی بہادری کو سلام پیش کیا۔
View more
Fri, 15 Jan 2021 21:00:23
قومی دارالحکومت میں اسکول کے پرنسپلز نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول دوبارہ کھولنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے طلبا کو بورڈ کے امتحانات کی تیاری کے لئے کافی وقت اور ایک اچھا ماحول ملے گا۔
View more
Fri, 15 Jan 2021 20:55:19
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج گواہ نمبر 148 کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی جس کے دوران ملزم سمیر کلکرنی نے اعتراض کیا کہ اس گواہ کی گواہی کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ اس مقدمہ کے دو مفرور ملزمین رام جی کالسانگرا اور سندیپ ڈانگے اب حیات نہیں ہیں اور نہ ہی عدالت نے ان کے خلاف چارج فریم کیا ہے۔
View more
Fri, 15 Jan 2021 20:52:03
مرکز نے بدھ کے روز سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ بدکاری یا زنا کو تعزیرات ہند کے تحت دائرہ کار سے باہر کرنے سے متعلقہ سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کو مسلح افواج پرنافذ نہیں کیا جانا چاہئے۔
View more
Fri, 15 Jan 2021 20:45:55
ضلع میں انتظار کر رہے کووڈ19- ویکسین پوری حفاطت کے ساتھ آج ضلع میں لائی گئی،جسے ڈپٹی کمشنرآر لتا، ضلع ا یس پی متھن کمار کی موجودگی میں کولڈ اسٹوریج میں پوری حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
View more
Fri, 15 Jan 2021 20:38:17
ضلع میں اسی ماہ کی 16تاریخ سے کووی شیلڈ ویکسین دینے کی کارروائی کا آغاز ہونے والاہے،اس کیلئے اب تک 15,680 افراد نے اپنانام رجسٹر کرایاہے۔یہ اطلاع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پالکشا نے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy