Tue, 26 Jan 2021 20:04:35
کوناجے پولیس اسٹیشن کے افسران نے ارشاد (23سال) نامی ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے پسماندہ قبیلہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی عزت لوٹنے کی کوشش کی ہے۔
View more
Tue, 26 Jan 2021 19:57:43
ڈیرلکٹہ میں واقع آئیپا مندر میں 15جنوری کو نقدی چرانے کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس ضمن میں کوناجے پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن کے نام محمد اشرف اور نظام کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
View more
Tue, 26 Jan 2021 19:48:18
سرسی تعلقہ کے 'بننے ہولے فالس' کے پاس پھانسی پر لٹکی اڈپی کے ایک جوڑے کی سڑی گلی لاشیں پائی گئیں ہیں جن کی شناخت وکرم ماوین کوروے(28 سال) اورمیگنا نائکا (27 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Tue, 26 Jan 2021 19:12:52
کیرالہ کے مشہور ایسٹر میمس چیری ٹیبل ٹرسٹ کے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اب ان کے ہاسپٹل میں چھوٹے بچوں کے پیچیدہ اور مہنگے آپریشنس کے لئے کفایتی پیکیج دستیاب رہے گا۔
View more
Tue, 26 Jan 2021 18:16:18
بھٹکل نشاط نرسنگ ہوم کے بالمقابل نیشنل ہائی وے پر کار اور ٹمپو ٹریکس کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جبکہ دیگر دو کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
View more
Tue, 26 Jan 2021 13:38:01
کسان تنظیموں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران دہلی میں کئی مقامات پر کسانوں اور پولس کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کسانوں نے پولیس بس کو آئی ٹی او پر ہائی جیک کرلیا ہے ، جبکہ ایک کرین بھی چھین لی گئی ہے۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق آئی ٹی او پر ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولس کی طرف سے آنسو گیس کے گولے چھوڑے جارہے ہیں اور کسانوں کو اگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش جاری ہے
View more
Tue, 26 Jan 2021 13:00:48
وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے دوبارہ دو وزراء کے قلمدان بدلے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر رکن اسمبلی جے سی مادھو سوامی ، آنند سنگھ اور سی پی یوگیشور کے قلمدان دو بارہ بدلے گئے ہیں جبکہ وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھا کر صحت کے ساتھ میڈیکل تعلم کا قلمدان واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔
View more
Tue, 26 Jan 2021 12:40:12
ریاستی وزیر محصولات آراشوک کے پی اے گنگادھر کی طرف سے شرنگیری کے سب رجسٹرار سے رشوت کا مطالبہ کئے جانے کا ایک آڈیو وائرل ہوجانے کے سبب ریاست کے سرکاری حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
View more
Tue, 26 Jan 2021 12:25:56
کنڑا اکارہ اور بیگ باس کی کنٹسٹنٹ رہیں جے شری رامیا پیر کو یہاں بزرگ اور بحالی مرکز میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy