Wed, 27 Jan 2021 13:21:42
زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے آج دہلی میں بڑے پیمانے پر ’ٹریکٹر پریڈ‘ نکالی، لیکن اس درمیان کچھ مقامات پر تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات سے کسانوں کی تحریک میں بدنما داغ بھی لگ گیا۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 13:13:44
تر پردیش کے دیوریا میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کسان تحریک کی حمایت میں ٹریکٹر ریلی نکالنے والے سماجوادی پارٹی کارکنان کو پولس نے روک دیا۔ تحصیل اے ہیڈ کوارٹر میں سماجوادی پارٹی کارکنان ٹریکٹروں پر ترنگا لگا کر کسانوں کی حمایت میں ریلی نکال رہے تھے، لیکن ضلع انتظامیہ نے مستعدی دکھا کر ٹریکٹر ریلی روک دی ۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 13:04:34
موٹر بائک سوار تین نوجوانوں کی ایک ٹولی نے چند گھروں میں چوری کی وارداتیں انجام دینے کی تو مقامی لوگوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان میں سے دو ملزمین کو پولیس کے حوالے کیا جبکہ تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 13:00:24
کسان تحریک کا براہ راست ذکر کیے بغیر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو محض رسم ادائیگی کے بطور منانے کے بجائے غریب، کمزور، کسان اور محنت کش افراد کی زندگی اور ان کے گذر بسر کا جائزہ لینا چاہیے۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 12:52:30
کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران مکربا چوک، ٹرانسپورٹ نگر، آئی ٹی او اوراکشردھام سمیت دیگرمقامات پر ہوئے تصادم کے درمیان کسانوں کا ایک جتھا لال قلعہ احاطے میں پہنچ کر کسانوں کا جھنڈا لہرادیا ہے۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 12:47:20
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کے درمیان زراعت سے متعلق تینوں قانونوں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے نقصان ملک کا ہی ہوتا ہے۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 12:44:14
یوم جمہوریہ کے موقع پرمنعقدہ ٹریکٹر ریلی کے دوران کسانوں کی تحریک نے زبردست احتجاج کیا۔ منگل کے روزبے قابوہجوم لال قلعہ کمپلیکس میں داخل ہوا اور وہ جھنڈا اپنے ساتھ لایاتھا۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 12:40:19
دہلی میں مبینہ کسانوں کے مشتعل احتجاج پرعام آدمی پارٹی نے بیان جاری کیاہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ ہم اس مظاہرے کے دوران ہونے والے تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 12:34:49
یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں ٹریکٹر ریلی نکالی۔مقررہ وقت سے پہلے ہی ،مبینہ کسانوں نے سنگھو اور ٹکڑی سرحدوں پر بیریکیڈ توڑ دیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy