Thu, 08 Apr 2021 11:42:50
مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس عروج پر ہے۔ کیونکہ کورونا وائرس نے پچھلے تمام ریکارڈوں کو توڑ دیا ہے، لیکن زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیچھے ایک سازش رچی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے بہانے حکومت ان کا احتجاج ختم کرنا چاہتی ہے۔
View more
Thu, 08 Apr 2021 11:28:41
پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے ریلیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت کے احکامات کے بعد ریاست میں کوئی بھی سیاسی جماعت ریلیوں کا انعقاد نہیں کرسکے گی۔
View more
Thu, 08 Apr 2021 11:00:19
سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے ملازمین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی وجہ سے ریاست بھر میں عام زندگی مفلوج رہی۔ اکثر مسافروں کو اپنے لئے متبادل ٹرانسپورٹ کے انتظام کے لئے زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑا۔
View more
Thu, 08 Apr 2021 10:13:56
مہاراشٹر میں کئی مقامات پر کورونا ویکسین کی قلت کا سامنا ہے اور کئی مقامات پر محض تین دن کا اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔ ممبئی سمیت دوسرے کئی شہروں میں ویکسین کا ذخیرہ بہت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے این ڈی ٹی وی سے بتایا کہ اس مسئلہ سے مرکزی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 08 Apr 2021 00:08:39
کنور ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے تین مسافروں کی طرف سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور ایک ہی دن میں 1.3 کروڑ روپے مالیت کا 2.8 کلو گرام سونا ضبط کرلیا۔کنور 7 / اپریل (ایس او نیوز) کنور ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے تین مسافروں کی طرف سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور ایک ہی دن میں 1.3 کروڑ روپے مالیت کا 2.8 کلو گرام سونا ضبط کرلیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کسٹمز نے م
View more
Wed, 07 Apr 2021 18:30:57
ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے سعودیوں اور دیگر 13 ممالک سے آنے والوں کو لازمی آئسولیشن کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 18:21:13
ایک ایسے وقت میں جب کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت زوال پذیر ہے اور لوگوں کو جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل تر ہو گیا ہے تو دنیا کو یہ بتا کر فوربز میگزین نے ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ بہت سے ارب پتی اسی عرصے کے دوران کھرب پتی ہو گئے اور کئی افراد کی دولت میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوا ہے۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 18:16:04
امریکہ میں گزشتہ سال مئی میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت میں نامزد پولیس افسر ڈیرک شاوین کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں پیر کو منی ایپلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی گواہی قلم بند کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy