Wed, 09 Jun 2021 20:52:19
وزیر ماہی گیری ایس انگارا نے جب اپنے دورے کے موقع پر ہوناور کے کاسرکوڈ بندرگاہی علاقے میں مچھیروں سے ملاقات کا پروگرام منسوخ کیا تو وہاں پر انتظار میں کھڑے مچھیروں نے انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے وزیر موصوف کے استقبال کے لئے لائے ہوئے پھولوں کے ہار اور میمورنڈم کی پوجا کرنے کے بعد اسے سمندر میں بہا دیا۔
View more
Wed, 09 Jun 2021 14:01:02
این آر آئی بزنس مین بھاسکر شیٹی مرڈر کیس میں جرم ثابت ہونے پر بھاسکر کی بیوی راجیشوری شیٹی، بیٹے نونیت شیٹی اور جیوتشی نرنجن بھٹ کو ضلع سیشنس جج نے عمر قید کی سزا سنائی۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:51:45
بہار کے ضلع بانکا میں ایک زوردار بم دھماکہ کے سبب جہاں مدرسہ کی ایک عمارت منہدم ہو گئی، وہیں ایک مولوی کی موت کی خبر بھی سامنے آ رہی ہے۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:47:50
’’تھینک یو یور آنر... آئی فیلس پراؤڈ اینڈ ہیپی‘‘ (شکریہ عزت مآب... میں فخر اور خوشی محسوس کر رہی ہوں)۔ یہ الفاظ کیرالہ کے ترشور واقع سنٹرل اسکول کی پانچویں کلاس کی طالبہ لڈوینا جوزف نے ملک کے چیف جسٹس (سی جے آئی) این وی رمن کو تحریر ایک خط میں لکھے ہیں۔ اس طالبہ نے خط لکھ کر کورونا بحران میں عدالت عظمیٰ اور عدلیہ کی طرف سے کئے گئے کاموں کی تعریف کی ہے۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:41:51
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 18 سال سے زائد عمر کے سبھی لوگوں کے لیے مفت ٹیکہ کا اعلان کیے جانے کے ایک دن بعد کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے مرکزی حکومت کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اسے صرف سرخیوں میں بنے رہنے کی فکر ہے، نہ کہ طے مدت کار کے بارے میں۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:34:27
کینیڈا کے اونٹاریو صوبہ کے شہر لندن میں اتوا ر کی شام کو گھر سے چہل قدمی کےلئے نکلے ایک ہی خاندان کے پانچ مسلمانوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبہ کےتحت ’پک اپ‘ ٹرک سے روند دیا ۔ اس میں نو سالہ بچےکے بچ جانے کی خبر ہے باقی گھر کے چار افراد جن میں دادی، باپ ، بیوی اور بیٹی تھی ان کا موقع پر ہی انتقال ہوگیا ۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:27:17
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عالمی وبا کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کسانوں کو راحت دیتے ہوئے فصل سیزن ربیع 21-2020 کے قلیل مدتی فصل کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے آخری تاریخ میں 31 اگست تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:24:13
بہار میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں مسلسل کمی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں منگل کے روز لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ ختم ہونے کے بعد کرائسس منیجمنٹ کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے ان رعایتوں کا اعلان کیا۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:21:21
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات کے مبینہ ملزم آصف اقبال تنہا کو بی اے امتحان میں اس کے تین مس پیپرز دینے پر ضمانت عبوری منظور کرلی ہے۔ جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس انوپ جے رام بھامبانی کی بنچ نے 4 جون کو ایک حکم دیتے ہوئے دہلی فسادات کے ملزم تنہا کو 13 سے 26 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy