Sat, 19 Jun 2021 18:44:10
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انٹونیو گوٹیریس کو دوسری بار بھی جنرل سکریٹری مقرر کر دیا ہے۔تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر ولکان بوزکر نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کا اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے بھی انتخاب کر لیا گیا ہے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 18:40:02
اسرائیلی جاسوس طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری اور تربیتی مراکز پر بھرپور حملے کیے ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں العربیہ کے ذرائع نے یہ اطلاع فراہم کی۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج کے سربراہ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی فوج مختلف منظر ناموں کے لیے اپنی تیاری کی سطح کو بڑھا چکی ہے، ان منظر ناموں میں غزہ میں لڑ
View more
Sat, 19 Jun 2021 18:35:04
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج 51 سال کے ہو گئے۔ راہل گاندھی نے وبائی حالات کے پیش نظر اس سال سالگرہ نہیں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر کسی طرح کی تقریب کا انعقاد نہ کریں۔ کوئی ہورڈنگ کا پوسٹر نہ لگائیں بلکہ اپنے پاس موجود وسائل کا استعمال ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کریں۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 18:31:56
الہ آباد ہائی کورٹ نے الہ آباد اور کانپور میں گنگا کے مختلف گھاٹوں کے قریب دفن لاشوں کو نمٹانے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی کو جمعہ کے روز خارج کر دیا۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 18:25:35
کورونا وبا کے دوران دہلی حکومت نے مزدوروں کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ دہلی حکومت نے مہنگائی بھتہ کے تحت غیر ہنرمند مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ 15492 سے بڑھا کر 15908، نیم ہنر مند مزدوروں کی تنخواہ 17069 سے بڑھا کر 17537 روپے اور ہنر مند مزدوروں کی تنخواہ 18797 سے بڑھا کر 19291 روپے کر دی ہے۔ نئی شرحیں یکم اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔ اس کے علاوہ سپر وائزر اور کلرک زمرے کے ملازمین کی کم از کم اجرت میں بھ
View more
Sat, 19 Jun 2021 18:20:53
کورونا وبا کے دوران کی گئی ماک ڈرل (مشق) کے دوران آکسیجن کی کمی کے باعث 22 مریضوں کی موت واقع ہو جانے کے معاملہ میں آگرہ کے ایک اسپتال کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد تفتیش کا حکم دے دیا گیا تھا، جس کے بعد ڈیتھ آڈیٹ کمیٹی کی رپورٹ میں آکسیجن کی کمی کے سبب 22 اموات کی تردید کی گئی تھی۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 13:13:20
کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جس طرح سے ملک میں تباہی مچائی ہے ، اس کے بعد مسلسل تیسری لہر کو لے کر اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ سرکار کے چیف سائنٹفک ایڈوائزر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ تیسری لہر ضرور آئے گی ، لیکن اس بات پر ابھی ریسرچ جاری ہے کہ تیسری لہر کتنی خطرناک ہوگی ۔ اب نیوز ایجنسی رائٹرس نے دنیا بھر کے تقریبا 40 ایکسپرٹس سے اس معاملہ پر رائے شماری کی ہے ۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 12:51:07
غازی آباد واقع لونی علاقہ میں بزرگ عبدالصمد کی پٹائی کے وائرل ویڈیو سے مذہبی منافرت والا جو پیغام عام ہوا تھا، اب اس میں تعویذ-گنڈوں اور رنجش کی بات ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ غازی آباد پولیس نے پہلے ہی اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس ویڈیو کے ذریعہ مذہبی اینگل دینے کی کوشش کی گئی ہے، جب کہ معاملہ کچھ اور ہے۔ اب اس واقعہ کے ایک اہم ملزم پرویش گوجر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے پولیس کو بتایا ہے ک
View more
Sat, 19 Jun 2021 12:43:16
قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 165 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 14 مریضوں کی موت ہو گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ تھی اور یہ تعداد 260 تک پہنچ گئی دارالحکومت میں نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے دہلی میں جمعہ کے روز فعال کیسز مزید 109 کم ہو کر 2445 پہنچ گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy