بھٹکل 12/اگست (ایس او نیوز) : ہبلی الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ (ہیسکام) کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ 13 اگست 2026، بروز جمعرات، صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، کمٹہ اور ہوناور، تینوں تعلقوں میں بجلی سپلائی متاثر ہوگی۔
ہیسکام کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 110 کے وی بجلی کے ذیلی مراکز بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور ، ہوناور اور کمٹہ میں سہ ماہی دیکھ بھال کا کام مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر مذکورہ اوقات کے دوران تینوں تعلقہ جات میں بجلی کی فراہمی میں متاثر رہے گی۔
ہیسکام کے عہدیداروں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ مدت کے دوران تعاون کریں۔