Fri, 18 Jun 2021 00:01:57
اسمبلی انتخابات سے قبل کسانوں سے کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو ’کرشک بانڈو‘ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے کسانوں کو ہر سال 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ ریاست کے 60 لاکھ کسان اس سے مستفید ہوں گے۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:59:28
مہاراشٹر کے پالگھر ضلع واقع ڈھانو میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔ یہ فیکٹری ڈھانو ہائیوے سے تقریباً 15 کلو میٹر دور جنگل میں موجود ہے۔ دھماکہ کے بعد لگی آگ سے تقریباً 10 سے 12 کلو میٹر تک کے علاقے میں موجود گھروں میں نقصان ہونے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:56:29
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ابھی بھی کووڈ-19 کے ٹیکے کے 21828483 ڈوز دستیاب ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے تین دنوں میں کم از کم 5671350 اور ڈوز مل جائیں گے۔ آج صبح کے اعداد و شمار کے مطابق مرکز ابھی تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا کے 272831900 ڈوز مہیا کروا چکا ہے۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:51:50
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے جمعرات کو ایک بار پھر پارٹی سے نکالے گئے باغی اراکین اسمبلی سے ایس پی سربراہ کی ملاقات اور ان کو پارٹی میں شامل کرنے کی چہ مہ گوئیوں کے درمیان ایس پی کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:47:39
دہلی تشدد سے متعلق معاملہ میں جامعہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا اور پنجرا توڑ کی سماجی کارکن نتاشا ناروال اور دیونگنا کالیتا کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ دہلی کی کڑکڑڈومہ عدالت نے ان تینوں کو ؎فوری رہا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد بھی تاحال تینوں کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:45:26
کانگریس لیڈر کپل سبل نے بی جے پی پر ٹیکہ کاری کے معاملہ میں سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور ہندوستان کو ٹیکہ کاری کے معاملہ میں دنیا میں 89 ممالک سے پیچھے قرار دیا۔ اس سے قبل اس معاملہ پر پی اے سی (پبلک اکاؤنٹ کمیٹی) میں بحث کرنے کی برسراقتدار جماعت کے ارکان پارلیمنٹ نے مخالفت کی تھی۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:41:48
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر کورونا کی بدانتظامی کے حوالہ سے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک رپورٹ مشترک کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران عالمی سطح پر غریبی میں اضافہ کرنے میں ہندوستان کا تعاون سب سے زیادہ ہے!
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:36:49
ہندوستان اور نیوزی لینڈ جمعہ سے یہاں شروع پہلے عالمی ٹسٹ چیمپئن فائنل میں ٹسٹ کرکٹ کا بادشاہ بننے کے ارادے سے اتریں گے اس فائنل کے ساتھ عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ کے دو سال کے سلسلے کا خاتمہ ہوجائے گا جسے ٹسٹ کرکٹ کو نئی زندگی دینے کے مقصد کے ساتھ 2019 میں شروع کیا گیا تھا،
View more