Sun, 20 Jun 2021 23:44:26
لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے صدر چراغ پاسوان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی میں ہوئی بغاوت کے بعد ایل جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ اتوار کے روز یہاں ہوئی میٹنگ میں متفقہ طور پر چراغ پاسوان میں اعتماد کا اظہار کیا اور ان کے تمام فیصلوں سے اتفاق کیا۔
View more
Sun, 20 Jun 2021 23:37:46
بنگلورو سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیے گئے تریپورہ کے حبیب میاں کی کل جیل سے رہائی عمل میں آئی، جس کے بعد انہیں بنگلور سے بذریعہ ہوائی جہاز تریپورہ بھیج دیا گیا،
View more
Sun, 20 Jun 2021 23:34:55
اتراکھنڈ میں محکمہ تعلیم میں اعلی عہدیداروں کی تقرری کے معاملے میں زبردست بدعنوانی منظر عام پر آئی ہے۔ اسٹیٹ اسکول ایجوکیشن ایکٹ، 2006 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست میں اعلی عہدیداروں کی 300 سے زیادہ پوسٹیں غیر قانونی طور پر پیدا کی گئیں ہیں۔
View more
Sun, 20 Jun 2021 18:04:47
ہاں قلب شہر شمس الدین سرکل پر ایمبولنس اور آٹو رکشہ کی ٹکر میں آٹو رکشہ کے پرخچے اُڑ گئے، ایمبولنس کے سامنے والے حصے کو بھی کافی نقصان پہنچا، البتہ آٹو ڈرائیور معمولی زخموں کے ساتھ بال بال بچ گیا۔ حادثہ اتوار شام قریب پانچ بجے پیش آیا۔
View more
Sun, 20 Jun 2021 13:08:48
عوام کی سہولت کے لئے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پھر ایک بار بھٹکل تعلقہ انتظامیہ نے نوائط کالونی رابطہ ہال اور صدیق اسٹریٹ میں واقع تنظیم ہال میں کورونا ٹیکہ دینے کا انتظام کیا ہے ، 45 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگ ان مراکز میں پہنچ کر کورونا کا پہلا ڈوس لے سکیں گے۔
View more
Sun, 20 Jun 2021 12:40:05
مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو آگاہ کیا ہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے پیش نظر کیے جانے والے اَن لاک کے دوران کسی بھی طرح کی لاپرواہی یا نرمی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے لہٰذا مناسب کووڈ برتاؤ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹمنٹ اور ٹیکہ کاری کی پانچ نکاتی پالیسی کو مکمل طور پر اختیار کیے جانے کی سخت ضرورت ہے۔
View more
Sun, 20 Jun 2021 12:22:10
ملاپور میں واقع کدرا ڈیم کے کیاچمینٹ ایریا میں پچھلے کچھ دنوں سے جو مسلسل بارش ہورہی ہے اس کے نتیجہ میں ڈیم کے اندر پانی کا ذخیرہ اپنی حد کے نشان کو چھونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اس صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لئے کہ ڈیم کے تین کرسٹ گیٹس کو کھول کر پانی باہر چھوڑ دیا گیا ہے۔
View more
Sun, 20 Jun 2021 12:04:15
سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ریاستی اور مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اس سے پہلے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہرکا حملہ ہو اس سے نپٹنے کے لئے درکار تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔
View more
Sun, 20 Jun 2021 11:52:36
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس ایڈی یورپا کو عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ایم ایل سی اے ایچ وشوناتھ نے جمعہ کو الزام لگایا کہ محکمہ آبپاشی نے 21473 کروڑ روپئے کا ٹینڈر جلد بازی میں تیار کیا تھا، بغیر کسی مالی منظوری کے اس میں گھوٹالہ ہواہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy