Sat, 19 Jun 2021 00:20:41
شمالی بنگال کے ساتھ نا انصافی کی بات کہہ کر علاحد ہ ریاست کی تشکیل کامطالبہ اب بی جے پی کےلئے گلے کی ہڈی بنتی جارہی ہے۔علی پور دورار سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جوہن برلا نےکہا تھا کہ نا انصافی کے ازالے کےلئے ضروری ہے کہ شمالی بنگال کو ایک علاحدہ ریاست کا درجہ دیا جائے ۔ وہ جلد ہی پارلیمنٹ میں اس کا مطالبہ پیش کریں گے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 00:17:53
دہلی ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کئے جانے کے بعد راجدھانی کے بازاروں میں کورونا سے متعلق اصولوں کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کورونا سے متعلق رہنما ہدایات کی اس طرح کی خلاف ورزیوں سے حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے اور اس کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی صورت میں کورونا کی تیسری لہر جلد دستک دیگی۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 00:14:00
تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن نے جمعہ کو کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے ملاقات کی۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 00:09:00
اسرائیل ایک بار پھر بربریت پر اتر آیا اور نماز جمعہ کے لیے پہنچے فلسطینیوں پر ربر بلٹس فائر کئے، جس کے نتیجے میں متعددنمازی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایک بار بھر مسجدالاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے نماز جمعہ کے لیے آئے فلسطینیوں پر ربر بلٹس کا استعمال کیا گیا۔ ربربلٹس فائرکرنے پر متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 00:04:04
عالمی وبا کورونا کے دوران حج کو محدود رکھنے کے درمیان فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب حکومت نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردیں، اس سلسلے میں 13اسپتال مخصوص کئے جائیں گے جب کہ تمام حجاج کوکھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔
View more
Fri, 18 Jun 2021 23:56:38
مغربی بنگال میں دن بہ دن بی جے پی کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ سرکردہ بی جے پی لیڈر مکل رائے اور ان کے بیٹے شبھرانشو رائے کے ذریعہ ترنمول کانگریس میں واپسی کرنے کے بعد ترنمول میں گھر واپسی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس سے بی جے پی کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج برآمد ہونے کے بعد سے ہی کئی بی جے پی لیڈران و کارکنان نے پارٹی سے الگ ہونے کا اشارہ دے دیا تھا اور اب اس پر عمل آوری کا سل
View more
Fri, 18 Jun 2021 23:44:10
سابق ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کی جانب سے صحافیوں کے لئے فراہم کیے گئے حفظان صحت کے کٹس تقسیم کرتے ہوئے بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن کارکنان کے طور پر صحافیوں نے جو خدمات انجام دی ہیں اور انتہائی قابل ستائش ہیں۔
View more
Fri, 18 Jun 2021 23:29:36
ہلیال تعلقہ میں برستی بھاری بارش کی وجہ سے مضافات اور قصبوں میں کئی جگہوں پر سڑکیں ابلتے پانی کے تالابوں میں بدل گئیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور موٹر گاڑیوں کے لئے آمد و رفت میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Fri, 18 Jun 2021 19:48:46
تعلقہ کے کاسرکوڈ سمندر سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی عمر 35 سے 45 سال تک ہوسکتی ہے۔ پولس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس خاتون کےتعلق سے کوئی جانکاری ہوتو پولس کو خبرکریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy