Sat, 28 Aug 2021 19:40:35
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل چوتھے دن یعنی 28 اگست 2021 کو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ خوردہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز ایندھن کی قیمتوں کو گزشتہ قیمتوں پر برقرار رکھا۔ سرکاری شعبے کی پٹرولیم کمپنیوں کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 101.49 روپئے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 88.92 روپئے فی لیٹر ہے۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 18:53:22
بنگلہ دیش میں ایک مسافر بردار کشتی ایک کارگو کشتی سے ٹکرا کر غرق ہو گئی اس واقعے میں چھ بچوں سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ درجنوں لاپتہ ہیں۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 18:25:40
عراق کی میزبانی میں ہفتے کے روز منعقد ہونے والی اس علاقائی کانفرنس میں دیرینہ حریف ایران اور سعودی عرب بھی شرکت کررہے ہیں۔ مصر کے صدر اور اردن کے شاہ کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ فرانسیسی صدر پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 18:11:05
پولیس نے میسورو گینگ ریپ کیس میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ جو تمام مزدور بتائے جا رہے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر کرناٹک کے عوام میں کافی ناراضگی تھی اور پولیس پر ملزمان کو پکڑنے کے لیے بہت دباؤ تھا۔ اس معاملے میں ایک طالبہ کو مبینہ طور پر پیسے نہ دینے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ لڑکی کے بوائے فرینڈ کو بھی شرپسندوں نے شدید مارا پیٹا تھا۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 13:01:17
نوائط کالونی امین الدین روڈ پر دو بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک بائک سوار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، جبکہ بائک پر سوار دیگر لوگ بال بال بچ گئے۔ حادثہ جمعہ کی شام کو پیش آیا۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 11:46:58
اپنے مشیروں سے متعلق تنازعات پر کانگریس ہائی کمان کے الٹی میٹم سے پریشان، پنجاب ریاستی کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو نے دو ٹوک الفاظ میں کہاہے کہ اگر انہیں فیصلے لینے کی آزادی نہیں دی گئی تو وہ کوئی فیصلہ نہیں کر سکیں گے-
View more
Sat, 28 Aug 2021 11:28:03
منگلورو سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان عمان مسقط الکلوف ساحل پر سمندر میں تیرنے کے دوران غرقاب ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 11:18:53
کابل ہوائی اڈے پر جمعرات کی شام ہونےوالا انتہائی تباہ کن ثابت ہواجس میں خبر لکھے جانے تک 95؍ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں 13؍ امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
View more
Sat, 28 Aug 2021 11:14:02
صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے کہاکہ عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں ڈاکٹروں کا کردار اہم رہا ہے۔ کووند نے لوگوں کو اچھی طبی سہولیات فراہم کرانے کے لئے سنجے گاندھی پوسٹ گریجوئیٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو بیمار ہیں اور جنہیں علاج کی ضرورت ہے، ان کے لئے ڈاکٹر کسی فرشہ سے کم نہیں ہوتے لیکن ڈاکٹروں کو لکھنو یا اترپردیش تک محدود نہیں رہنا چاہئے۔ پورے ملک ی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy