Wed, 01 Sep 2021 11:29:21
دہلی-این سی آر میں صبح سے ایک بار پھر بارش ہو رہی ہے۔ گہرے گھنے بادلوں کی وجہ سے اندھیرا چھایا ہوا ہے اور صبح سے سورج نظر نہیں آیا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار سست ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی لائٹیں جلانی پڑ رہی ہیں۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:26:40
نئے مہینے کی شروعات کے ساتھ ہی عوام پر مہنگائی کی ایک اور مار پڑی ہے، کیونکہ ایل پی جی کے داموں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آج یکم ستمبر سے غیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلینڈر کے داموں میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:22:29
افغانستان میں حکومت سازی کرنے والے طالبان کے ساتھ ہندوستان کا پہلا سرکاری رابطہ منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہندوستانی سفیر دیپک متل اور طالبان کے نمائندے شیر محمد عباس ستانکزئی کے درمیان میٹنگ سے ہوا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ میٹنگ دوحہ میں ہندوستانی ایمبیسی میں طالبان فریق کی درخواست پر ہوئی۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:12:39
ریاستی وزیر برائے بلدی انتظا میہ ایم ٹی بی ناگراج نے بیپن ہلی تا ہوسکوٹہ کے درمیان میٹرو ریل سرویس کی توسیع کر نے کی گزارش کرتے ہو ئے مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات ہر دیپ سنگھ پوری کو ایک یادواشت پیش کی۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:08:59
بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) نے ممکنہ کووڈ کی تیسری لہر کا سامنا کرنے بی ی ایم پی حدود کے28اسمبلی حلقہ جات میں فی حلقہ ایک کووڈ کیئر سنٹرز قائم کر نے کا فیصلہ کیاہے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:03:19
ریاستی وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے آج کہا کہ تین اضلاع کی لڑکیاں اور نو عمر بچوں کے درمیان غذائیت کی کمی دور کرنے کرناٹک میں ایک خصوصی پروگرام لانچ کیا جائے گا۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 00:32:00
سپر ٹیک ایمیرالڈ کیس میں سپریم کورٹ نے منگل کو بڑا فیصلہ دیا۔ عدالت نے نوئیڈا میں واقع سپر ٹیک ایمیرالڈ کے 40 منزلہ ٹرن ٹاور کو تین ماہ کے اندر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 00:28:50
خود ساختہ ہندو مذہبی گرو آسارام کو منگل کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگاہے۔ عدالت نے آسارام کو آیوروید اسپتال میں علاج کے لیے ضمانت دینے سے انکار کردیاہے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 00:25:20
دادری میں رہنے والے یتی نرسمہانند جو مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے میں کافی بدنام ہیں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قومی کمیشن برائے خواتین کی شکایت پر غازی آبادمیں ایک تازہ کیس درج ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy