Thu, 02 Sep 2021 11:27:27
راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی چندن مترا کا جمعرات کی صبح انتقال ہو گیا، وہ 65 برس کے تھے۔ ان کے بیٹے کُشان مترا نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ چندر مترا پائنیئر کے ایڈیٹر بھی رہ چکے تھے۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:24:09
آسام حکومت نے ریاست میں واقع راجیو گاندھی اورانگ نیشنل پارک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے، جس کے بعد اس پارک کو اورانگ نیشنل پارک کے نام سے جانا جائے گا۔ ہیمنت بسوا سرما کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ چائے قبیلہ سمیت دیگر قبائلیوں کے مطالبہ پر کیا ہے۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:19:18
حریت کانفرنس (جی) کے سابق سربراہ سید علی شاہ گیلانی کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ بدھ کے روز رات 10:30 بجے انہوں نے سری نگر میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ واضح رہے انہیں سینے میں جکڑن کی شکایت ہوئی جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو ئی اور اسی تکلیف کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:14:46
الہ آبادہائی کورٹ نے گؤ کشی کے ایک معاملے میں داخل ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران سخت تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو یہ تجویز دی کہ گائے کو قومی جانور قرار دیا جائے اور اس کے تحفظ کو ہندوؤں کا بنیادی حق قرار دیا جائے -
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:07:42
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ایس اے بوبڈے منگل کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کے گھر پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ناگپور میں آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹرس کا بھی دورہ کیا ، ساتھ ساتھ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے بھی ملاقات کی۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:02:31
ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت ملک کی عوام کو بے سہارا چھوڑ کر محض اپنے چند سرمایہ دار ’متروں‘ کے لیے کام کر رہی ہے۔ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے زندگی محال تھی کہ آج ایک بار پھر کوکنگ گیس کی قیمتوں میں 25 روپیہ اضافہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 10:58:22
گیندبازوں کی عمدہ گیندبازی اور بلے بازوں کی بہترین اننگز کی بدولت میزبان بنگلہ دیش نے بدھ کو یہاں شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی-20 میں نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کی شاندار گیندبازی کے سامنے پوری طرح بے بس نظرآئی اور 16.5 اوورز میں صرف 60 رنز ہی بنا سکی۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنائے اور میچ
View more
Thu, 02 Sep 2021 10:53:34
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جے پور دورہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک بار پھر شہر اور لوگوں کو بھگوان بھروسے چھوڑ دیا ہے۔ چودھری انل کمار نے کہا کہ دو گھنٹے کی مانسونی بارش نے راجدھانی کو پوری طرح سے غرقاب کر دیا، جس سے گھنٹوں ٹریفک جام کی حالت پیدا ہو گئی۔ ساتھ ہی دہلی کے
View more
Thu, 02 Sep 2021 10:49:50
سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ فیروزآباد میں ڈینگو اور وائرل سے ہوئی اموات کے بعد بھی حکومت سوئی ہوئی ہے اور متعدی بیماریوں کی روک تھام کے کوئی کوششیں نہیں کی جا رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy