Tue, 31 Aug 2021 11:38:08
ہندوستان کی تاریخ میں درج ایک سیاہ باب جلیانوالا باغ کی تجدید کاری پر لوگ حکومت پر سخت تنقید کر رہے ہیں اور اسے شہیدوں کے بے حرمتی قرار دے رہے ہیں۔ اسی ضمن میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کی ایسی بے حرمتی وہی کر سکتا ہے جو شہادت کا مطلب نہیں جانتا ہو۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 11:34:04
نارائن رانے کی گرفتاری کے بعد ایسا لگتا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) شیوسینا لیڈروں کے خلاف سرگرم ہوگئی ہے۔ شیو سینا لیڈر اور ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ انل پرب کو سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کیلئے سمن جاری کرنے کے دوسرے ہی دن پیر کو ایجنسی نے شیو سینا کی رکن پارلیمنٹ بھاؤنا گاؤلی کے9؍ ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔اس سے قبل انل پرب کے معتمد سمجھے ج
View more
Tue, 31 Aug 2021 11:29:54
اتر پردیش میں ایک پُر اسرار بخار نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ ڈینگی جیسے اس بخار کی زد میں آنے سے فیرز آباد میں 33 بچوں اور 7 بالغوں کی موت ہو چکی ہے۔ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز متاثرہ کنبوں سے ملاقات کر کے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 11:21:04
ریاستی وزیر برائے صحت و میڈیکل تعلیم ڈاکٹر کے سدھاکر نے آج کہا کہ ریاست میں دسمبر کے آخر تک تمام لوگوں کو دو ڈوز کووڈ ویکسین لگانے کی کارروائی مکمل ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہر چہارشنبہ کے دن ریاست میں خصوصی ویکسین اتسوا منایا جائے گا۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 11:12:19
ریاستی اقلیتی کمیشن کی جانب سے آج شہر کے کے اے ایس افسرس اسوسی ایشن آڈیٹوریم میں مائنارٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے ضلعی افسروں کی کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 11:02:13
ریاستی حکومت نے آج شام اعلان کیا ہے کہ 6ویں تا8ویں جماعت کلاسوں کا آغاز 6ستمبر سے ہوجائے گا۔اس سے قبل 9ویں تا 12ویں جماعت کے لئے کلاسوں کاآغاز کرنے کے فیصلہ کی کامیابی کے بعد اب حکومت نے 6ویں تا 8ویں جماعت کے لئے بھی6ستمبر سے کلاسوں کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 00:42:32
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی کو ریاست میں یکے بعد دیگرے کئی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 00:40:13
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی پنجاب یونٹ کل (منگل 31 اگست) ضلع سطح پر احتجاج کرے گی جس میں دو دن قبل کرنال، ہریانہ میں کسانوں پر لاٹھی چارج کے واقعہ پر احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر کے ذریعے مرکزی حکومت کو یادداشتیں بھیجی جائیں گی۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 00:37:04
تیسری مرتبہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان مختلف ایشوز پر ٹکراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy