Sat, 07 Dec 2024 20:22:13
کُنداپور تعلقہ کے کوڈی بیچ پر ہفتہ کی شام کو پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں تین بھائی سمندر میں نہانے کے دوران لہروں کی زد میں آکر ڈوبنے لگے، جس کے دوران ایک کو بچالیا گیا، جبکہ دو بھائی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 19:10:18
کیرالہ کی پینارائی وجین حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں، ریاستی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 16 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جو 5 دسمبر سے نافذ ہو چکا ہے۔ اس اقدام پر کانگریس نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس پر اڈانی کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 19:03:31
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہادیو آن لائن بیٹنگ ایپ کے کیس میں 387.99 کروڑ روپے کی اضافی جائیداد ضبط کی ہے۔ ان جائیدادوں پر عارضی ضبطگی کے احکام پی ایم ایل اے کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ یہ جائیدادیں مختلف سٹے بازی ایپ/ویب سائٹس کے پروموٹروں، پینل آپریٹرز اور ان کے معاونین کے نام پر ہیں اور یہ چھتیس گڑھ، ممبئی، مدھیہ پردیش اور ماریشس میں واقع ہیں۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 18:55:32
شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’شام کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو اگلے نوٹس تک شام کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔‘‘
View more
Sat, 07 Dec 2024 18:52:27
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کو 20 دن گزر چکے ہیں، لیکن اب بھی کئی لوگ ان پر یقین کرنے سے قاصر ہیں۔ ای وی ایم پر مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور مختلف دلائل پیش کیے جا رہے ہیں۔ ای وی ایم پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے آج شیوسینا یو بی ٹی کے اراکین اسمبلی نے اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ شیوسینا یو بی ٹی کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے اس موقع پر کہا، ’’ہم نے حلف برداری میں شرکت نہی
View more
Sat, 07 Dec 2024 18:41:44
اتر پردیش کے نوئیڈا میں کسانوں کے احتجاج کے دوران بھیڑ اکٹھا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع میں بھارتیہ ناگریک سورکشا سمہتا (بی این ایس ایس) کے تحت پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد تھی۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 18:01:49
مرکزی کابینہ نے جمعہ کے روز منعقدہ میٹنگ میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی، جن میں 85 نئے سینٹرل اور 28 نوودیہ اسکولوں کے قیام کا فیصلہ شامل ہے۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ اسکول ان اضلاع میں قائم کیے جائیں گے جہاں نوودیہ اسکول منصوبہ کے تحت اب تک کوئی اسکول موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میٹرو کے 26.46 کلومیٹر طویل رٹھالا-کنڈلی کوریڈور کو بھی منظوری دی گئی، جس سے دہلی اور ہریانہ کے درمیا
View more
Sat, 07 Dec 2024 17:45:44
کانگریس نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اقتصادی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے بیان میں کہا، ’’موڈانی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں ڈال دیا ہے۔ ترقی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، صنعتی پیداوار جمود کا شکار ہے، غیر فعال قرض
View more
Sat, 07 Dec 2024 17:34:13
بہار میں خواتین، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خوشخبری کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک اہم سیاسی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت بننے پر خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو ہر ماہ 1500 روپے بطور پنشن فراہم کیے جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy