Sun, 22 Sep 2024 17:47:07
ایران کے مشرقی شہر طبس میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے اخراج کے سبب دھماکے سے اموات کی تعداد۵۰؍ ہو گئی ہے جبکہ۲۰؍کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 17:43:50
) یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اطلاع دی ہے کہ اگست سے اب تک اسرائیل نے غزہ میں ۲۱؍ اسکولوں پر حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ۲۶۷؍ فلسطینی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اسکول بے گھر فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہیں تھیں۔ حالیہ حملے میں، جو سنیچر کو غزہ سٹی کے ایک اسکول پر ہوا، تقریباً ۲۲؍ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ۱۳؍ بچے بھی شامل تھے۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 17:23:26
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں معلق اسمبلی کا قیام ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اس صورتحال کی خواہاں ہے تاکہ وہ گورنر راج کی مدت میں توسیع کر سکے۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 12:34:47
ویالیکاول پولیس اسٹیشن کے تحت منیشور نگر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم نے ایک خاتون کا قتل کیا، اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے فریج میں رکھا اور بدبو کو روکنے کے لیے اس پر کیمیکل چھڑک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ نیپالی نژاد خاتون کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 12:29:51
بنگلہ دیشی حکومت نے مغربی بنگال میں ہندوؤں کے بڑے تہوار دُرگا پوجا سے قبل ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ عبوری یونس حکومت نے ہندوستان کی درخواست پر 3000 ٹن ہلسا مچھلی کی برآمد کی منظوری دے دی ہے، تاکہ ہندوستان کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 12:05:31
تعلقہ کے کوٹا کے قریب گہرے سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے دوران ایک بڑے لکڑی کے ٹکڑے سے ٹکرانے کی وجہ سے کشتی ڈوبنے لگی تو قریب ہی ماہی گیری میں مصروف دیگر دو کشتیوں کے مچھیروں نے آگے بڑھ کر ڈّوبتی کشتی پر موجود چھ ماہی گیروں کو بچا لیا ۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:57:53
وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو امریکہ کے سہ روزہ دورے پر فلاڈیلفیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا سرکاری طور پر خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر غیر مقیم ہندوستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو انہیں خوش آمدید کہنے آئی تھی۔ وزیراعظم کا دورہ کواڈ سربراہی کانفرنس میں شرکت اور پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں "سمِٹ آف فیوچر" (کانفرنس برائے مستقبل) میں خطاب کرنے کے لیے ہے۔ اتوار کو وہ غیر مقیم
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:54:12
کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج بیان دیا کہ انہوں نے امریکہ میں سکھ برادری کے بارے میں جو کچھ کہا، اس میں حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس معاملے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔
View more
Sun, 22 Sep 2024 11:44:12
ممبئی کے جنوب وسطی علاقے دھاراوی میں آج صبح کشیدگی بڑھ گئی جب سینکڑوں رہائشی سڑکوں پر جمع ہوئے اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے مسجد کے غیر قانونی حصے کو منہدم کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک روک دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy