Mon, 09 Dec 2024 17:20:58
دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے انتخابات کا اعلان ابھی باقی ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے، جس میں 20 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فہرست میں اعلان کردہ 20 نشستوں میں سے 13 پر موجودہ اراکین اسمبلی کو دوبارہ موقع نہیں دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 17:16:52
سپریم کورٹ نے منی پور میں 2023 کے تشدد سے متعلق ایک درخواست پر آج سماعت کی۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے تشدد کے دوران جلائی گئی، لوٹی گئی یا قبضہ کی گئی جائیدادوں اور عمارتوں کی تفصیلات پر مبنی ایک مہر بند رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ میں جائیداد کے مالک کا نام اور پتہ بھی شامل کیا جائے، ساتھ ہی یہ وضاحت کی جائے کہ ان جائیدادوں پر فی الحال کون قابض ہے۔ یہ معاملہ چیف جسٹس آف انڈیا سن
View more
Mon, 09 Dec 2024 17:13:51
اتر پردیش کے سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے معاملے میں سروے رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جانی تھی، لیکن ایڈووکیٹ کمشنر کی جانب سے یہ رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی۔ ایڈووکیٹ کمشنر نے صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے مزید 15 دنوں کی مہلت طلب کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ کمشنر رمیش سنگھ راگھو نے کہا ہے کہ سول کورٹ (سینئر ڈویژن) شام تک اس درخواست پر اپنا فیصلہ سنانے کا امکان ہے۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 12:49:08
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں بغاوت کے بعد پیدا ہوئے حالات کے پیش نظر آج ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سے متعلق اہم اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 12:14:18
بی جے پی نے ایکناتھ شندے کو وزارت اعلیٰ سے دستبرداری کے بدلے میں وزارت داخلہ کے لیے واضح جواب دیا ہے۔ زعفرانی پارٹی نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہے گا۔ جبکہ وزارت مالیات اور پلاننگ کا وعدہ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سے پہلے ہی کرلیا گیا ہے۔ اس لیے ایکناتھ شندے اپنی پسند کی وزارت، پی ڈبلیو ڈی، شہری ترقیات یا وزارت محصولات میں سے کسی ایک کو منتخب کر لیں۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 12:08:29
کسان تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں کئی دنوں سے شمبھو بارڈر پر دھرنا دیا تھا، لیکن اتوار کو دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش پولیس کی جانب سے روکے جانے اور آنسو گیس فائرنگ میں کئی کسانوں کے زخمی ہونے کے بعد مارچ کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 11:45:06
دارالحکومت دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے کی کارروائیاں شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران معمول کے مطابق جاری ہیں۔ سفارت خانہ تمام ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔ مزید یہ کہ سفارت خانہ شام کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دے رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہندوستانی شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 11:36:54
اتوار کی رات دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ تاہم، بارش کی وجہ سے اسموگ کی سطح میں کمی کا امکان ہے۔ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ دہلی میں آج صبح اے کیو آئی کی اوسط سطح 272 درج کی گئی ہے، جو خراب زمرے میں آتا ہے۔ آنند وہار میں اے کیو آئی 352 اور بوانا میں 324 درج کیا گیا ہے، جو انتہائی خراب زمرے میں شمار ہوتا ہے۔ مح
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy