Sat, 28 Sep 2024 17:11:08
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نظر ہو گیا۔ ہفتہ کے روز مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی، اور پورا دن بغیر کسی کھیل کے گزر گیا۔ پہلے دن بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے، لیکن بارش کے سبب وہ اپنی اننگز کو آگے نہیں بڑھا سکا۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 17:07:40
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے غزہ میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی واضح خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینا کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران گوٹریس نے کہا کہ غزہ میں جاری قتل و غارت کی شدت ان کے دور میں دیکھی گئی کسی بھی دوسری صورتحال س
View more
Sat, 28 Sep 2024 17:03:20
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک اہم تبصرہ میں کہا کہ ممبئی اور نوی ممبئی جیسے شہروں میں صرف عمودی ترقی ہو رہی ہے، اور ان شہروں میں موجود محدود سبز علاقوں کو محفوظ رکھنا بے حد ضروری ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے یہ ریمارکس اس وقت دیے جب سٹی اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (سڈکو)، نوی ممبئی کی جانب سے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت جاری تھی۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 16:57:12
کانگریس نے ہفتے کے روز چندی گڑھ میں ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے اپنا انتخابی منشور پیش کیا، جس میں مختلف طبقات کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس منشور کے تحت 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور خواتین کو ہر ماہ 2 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی، ستلج-یمنا لنک نہر سے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کا عہد بھی شامل کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 16:53:34
ہریانہ اسمبلی انتخاب کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے ویسے ویسے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کی سرگرمیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں اور وہ اپنے بیان دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما بھوپیش بگھیل نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور ہریانہ میں کانگریس کے حق میں یکطرفہ ماحول ہونے کی بات کہی ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 15:15:23
معروف بزنس مین اور کئی سماجی اداروں میں خدمات انجام دینے والے جناب عتیق الرحمن منیری دوبارہ بالاتفاق نوائط کالونی کی مجلس ملیہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ جناب شعور کولا بھی دوبارہ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 14:54:16
بھٹکل میں مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ کے زیراہتمام دو روزہ فری حجامہ کیمپ مورخہ 21 اور 23 ستمبر کو منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر شفیق ڈی ایف کی سربراہی میں پانچ ڈاکٹروں نے حجامہ کے فرائض انجام دئے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 13:09:31
سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 قصورواروں کی قبل از وقت رہائی کو کالعدم کرنے کے اپنے فیصلے میں کیے گئے تبصروں کو قلم زد کرنے (ریکارڈ سے ہٹانے) کے لئے گجرات حکومت کی طرف سے دائر نظرثانی کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 12:11:29
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے مبینہ زمین گھوٹالہ کے الزامات میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ بی جے پی کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا نریندر مودی نے 2002 کے گودھرا فسادات کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر استعفیٰ د
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy