Thu, 26 Sep 2024 17:15:58
ممبئی کی ایک میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے جمعرات کو ہتک عزت کے مقدمے میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت کو مجرم قرار دیا۔ یہ مقدمہ بی جے پی کے سابق ایم پی کریٹ سومیا کی اہلیہ ڈاکٹر میدھا سومیا نے دائر کیا تھا۔ عدالت نے سنجے راؤت کو 15 دن قید کی سزا سنائی اور 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جو معاوضے کے طور پر وصول کیا جائے گا۔
View more
Thu, 26 Sep 2024 17:11:07
سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے ’انڈیا ٹوڈے کانکلیو 2024‘ کے دوران بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریزرویشن کے نظام کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کرے گی۔ چدمبرم نے اقتصادی طور پر کمزور طبقات (EWS) کے لیے 10 فیصد کوٹہ دینے والی 13 ویں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ریزرویشن کے بنیادی اصولو
View more
Thu, 26 Sep 2024 13:19:35
کڈبا سے ایک مریض کو منگلورو لے جانے کے دوران کنور کے پاس ایمبولینس الٹ جانے سے تین افراد زخمی ہوگئے اور ایمبولینس میں موجود مریض کی واقع ہوگئی ۔
View more
Thu, 26 Sep 2024 13:17:15
حالیہ دنوں میں انجمن آرٹس، سائنس اور کامرس ڈگری کالن و پوسٹ گریجویشن سینٹر کے طلبہ کی طرف سے کرناٹکا یونیورسٹی سطح پر شاندار کامیابی درج کرنے کے ساتھ گولڈ میڈلس، یونیورسٹی رینکس اور نقد انعامات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے کالج کا نام پورے ضلع اور علاقے میں روشن ہو رہا ہے ۔
View more
Thu, 26 Sep 2024 10:46:38
بدھ، 25 ستمبر کو ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ممبئی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے پیش نظر بی ایم سی نے آج، 26 ستمبر کو اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔
View more
Thu, 26 Sep 2024 10:41:24
مراٹھا ریزرویشن کے حق میں مسلسل آواز اٹھانے والے سماجی کارکن منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر اپنی طویل بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ مراٹھا طبقہ کو دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) کے تحت ریزرویشن دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ 9 دنوں سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ منگل، 24 ستمبر کو ان کی طبیعت بگڑنے کے باوجود، انھوں نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، اب انھوں نے اپنے حامیوں اور ساتھیوں کی خ
View more
Wed, 25 Sep 2024 22:49:13
کاروار تعلقہ کے ہنکونا میں پیش آئی وحشیانہ قتل کی واردات میں ملوث بہار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو پولیس نے دہلی سے حراست میں لیا ہے ۔
View more
Wed, 25 Sep 2024 18:55:02
حال ہی میں کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک جج کی جانب سے بنگلور کے مسلم اکثریتی علاقے 'گوری پالیہ' کو 'پاکستان' کہنے پر شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے عدالت سے رپورٹ طلب کی تھی، مگر کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے معافی طلب کرنے کے بعد آج بدھ کو سپریم کورٹ نے اُن کی معذرت کو قبول کرتے ہوئے معاملے کو ختم کر دیا۔
View more
Wed, 25 Sep 2024 18:24:46
بی جے پی کی دیہی یونٹ کی صدر، بی جے پی اتر کنڑا کی سابق ضلع صدر اور سابق ضلع پنچایت رکن اوشا ہیگڑے پر بدعنوانی کا جرم ثابت ہونے پر کاروار کی لوک آیوکتہ عدالت کی طرف سے ملزمہ اوشا کو ایک سال قید بامشقت اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy