Tue, 07 Jun 2022 22:04:39
اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یوپی میں 9 اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ بدلے گئے ہیں۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:01:42
کانگریس نے پنجاب کے سابق وزیر سادھو سنگھ دھرم سوت کی مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتاری کو سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا ہے۔ ویجیلنس بیورو نے سابق وزیر سادھو سنگھ دھرم سوت کو صبح 3 بجے امولہ سے گرفتار کیا ہے۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 21:58:27
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شمالی بنگال کے دورے پر علی پور دوار ضلع پہنچی ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مغربی بنگال کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 21:55:34
بی جے پی کے سابق ترجمانوں کی جانب سے پیغمبر اسلام پر توہین آمیز بیانات کے تعلق سے کئی ممالک کی طرف سے احتجاج درج کئے جانے کے درمیان کانگریس نے منگل کے روز کہا کہ ہندوستان کو مذہبی رواداری پر کسی ملک سے درس لینے کی ضرورت نہیں ہے لیکن بی جے پی کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ذرا سے سیاسی فائدہ کے لئے ملک کی شناخت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 21:48:30
غازی آباد کی خصوصی سیشن عدالت کے جج جتندر کمار سنہا نے 6 جون کو 2006 میں ہوئے سنکٹ موچن مندر سلسلے وار بم دھماکہ معاملے کے اکلوتے ملزم مفتی ولی اللہ کو پھانسی کی سزا سنا دی۔ مفتی ولی اللہ کا تعلق اترپردیش کے پھول پور سے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دس سالوں سے ملزم کو جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے قانونی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 21:45:09
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے اور وہاں امن کی بحالی عام آدمی پارٹی کی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 17:51:16
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ملک سمیت دنیا بھر میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کو لے کر مختلف پروگرامس ترتیب دئے گئے ہیں، اُسی طرح بھٹکل میں 5 جون سے 12 جون تک بھٹکل سمیت منکی تک مختلف علاقوں میں دو لاکھ بیج بوکر درختوں کو اُگانے کا حدف رکھا گیا ہے۔ اسی منصوبے کے تحت آج منگل کو بھٹکل ساگر روڈ پر واقع ایکو پارک کے بالمقابل جنگلاتی زمین پر بیج بونے کا ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں شریک ہو
View more
Tue, 07 Jun 2022 13:36:02
وزیر اعظم برطانیہ بورس جانسن جت خلاف ان ہی کی سیاسی جماعت ’کنزرویٹو پارٹی‘ کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ’ہاؤس آف کامنز‘ میں کی گئی ووٹنگ کے دوران 58.8 فیصد ارکان نے جانسن کے حق میں ووٹ دیا۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 13:31:01
ہندوستان میں ٹائپ ون ذیابیطس ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف) کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں ذیابیطس سے 6.7 ملین سے زائد اموات ذیابیطس کی وجہ سے ہوئیں۔ یہ اموات 20 سے 79 سال کی عمر کے لوگوں کی تھیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy