Thu, 09 Jun 2022 14:22:59
مرڈیشور کے کالج میں زیر تعلیم ایک ہندو اور ایک عیسائی لڑکی مسلم لڑکے کے ساتھ کار میں سفر کرتے دیکھ کر سرپن کٹے کے پاس مقامی لوگوں نے پوچھ تاچھ اور ہنگامہ کھڑا کر دیا جس کے بعد پولیس نے مداخلت کی اور حالات کو بگڑنے سے روک لیا گیا۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 11:23:27
کانپور تشدد میں یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے صرف مسلمانوں کو گرفتار کئے جانے پر آل انڈیا لائرس کونسل ، رہائی منچ اور پی یو سی ایل نے پولس پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ جج کی نگرانی میں پورے واقعے کی جانچ کی جائے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں ذمہ داران نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے، لیکن مظاہرین کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنا اور جگہ جگہ ان کے پوسٹر لگا نا عدال
View more
Thu, 09 Jun 2022 11:12:40
ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد اور ٹی وی چینلز پر اس کی کوریج پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایڈیٹرز گلڈ نے پیغمبر اسلام کو لے کر تنازع اور کانپور تشدد کے حوالے سے ملک کے قومی چینلز کی کوریج پر سوال اٹھائے ہیں اور ساتھ ہی اس معاملے کی مذمت کی ہے۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 10:58:04
گیان واپی مسجد کے تعلق سے شر پسندی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے لیکن اب عدالتوں نے اسے لگام دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ گزشتہ دنوں یوپی کے ضلع وارانسی میں شری ودیا مٹھ کے مہنت سوامی اومکتیشورا نند نے گیان واپی مسجد احاطے میں ملنے والی مبینہ مذہبی علامت پر پوجا پاٹ کرنے کی اجازت مانگی تھی اور اس تعلق سے عدالت میں عرضی بھی داخل کی تھی جسے بدھ کو ضلع عدالت نے نہ صرف خارج کردیا بلکہ اس عرضی کے تعل
View more
Wed, 08 Jun 2022 21:18:56
حکومت ِ اترپردیش نے گیان واپی مسجد کے سروے کا حکم دینے والے سیول جج (سینئر ڈیویژن) روی کمار دیواکر کی سیکوریٹی بڑھادی ہے۔ جج کو اسلامک آغاز موومنٹ نامی تنظیم کی طرف سے دھمکی آمیز مکتوب ملا تھا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 21:04:59
گجرات اسمبلی انتخاب کی تیاری میں زور و شور سے لگی عام آدمی پارٹی (عآپ) نے آئندہ انتخاب سے پہلے پارٹی کی ریاستی یونٹ کو تحلیل کر دیا ہے۔ حالانکہ عآپ کی گجرات یونٹ کے صدر گوپال اٹالیا کو نہیں ہٹایا گیا ہے اور جلد ہی ایک نئی یونٹ کا اعلان کیا جائے گا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:56:06
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی سینئر بلے باز اور یک روزہ ٹیم کی کپتان متالی راج نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:52:31
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنی ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس واقعے کی معلومات دیتے ہوئے پولیس افسر نے بتایا کہ 16 سالہ لڑکے کو ماں نے گیم کھیلنے سے روکا تھا، جس کے بعد لڑکے نے اپنی ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکا گیم کھیلنے کا عادی تھا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:48:47
آل انڈیا میڈیل کوٹہ میں میڈیکل کالجوں میں 1456 سیٹیں خالی رہنے پر سپریم کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے میڈیکل کونسل آف انڈیا اور مرکزی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہیں کر سکتے!
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy