Wed, 08 Jun 2022 11:33:00
پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ پر نازیبا تبصرہ کے سلسلہ میں یوپی پولیس نے بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی کانپور تشدد کے بعد کی ہے۔ گرفتار کئے گئے بی جے پی لیڈر کا نام ہرشت سریواستو ہے اور وہ بی جے پی کی نوجوان ونگ (بھارتیہ جنتا یوا مورچہ) کا سابق ضلع سکریٹری ہے۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 11:20:20
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ا رکن اسمبلی کے بیٹے کو پولیس نے حیدرآباد اجتماعی عصمت دری معاملہ میں ملوث ہونے پر حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے اس کو نابالغ بتایا جا رہا ہے ۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 11:13:13
کرناٹک کے دکشن کنڑا ضلع کے ایک کالج میں زیر تعلیم 24طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے سات دنوں کے لیے کلاس میں جانے پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ فیصلہ پتور تعلقہ کے اپننگڈی ڈگری کالج کے حکام نے اس وقت لیا جب طالبات نے حجاب اتارکر کلاس میں جانے سے انکار کر دیا اور کیمپس کے باہرحجاب پہن کر ہی کالج کے اندر داخل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کر نے لگی۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 11:08:53
عالمی بینک نے رواں مالی سال کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کی پیشن گوئی کو کم کرکے 7.5 فیصد کر دیا ہے۔ اس سے پہلے اس نے 23-2022 میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 8.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 11:03:15
بھارتیہ جنتا پارٹی نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین اور ان کے قریبی لوگوں سے دو کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور بڑی مقدار میں سونا ہونے پر وزیراعلی اروند کیجریوال سے کل پھر پوچھا کہ ایسی کیا مجبوری ہے کہ وہ جین سے استعفی نہیں لے پارہےہیں۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:49:21
روہت چکراتیرتھ کی قیادت میں کرناٹک کے مدارس کی نصابی کتب میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان تبدیل شدہ کتابوں کو فوری طور پرمنسوخ کرنے اور واپس لینے کا چیف منسٹر کرناٹک مسٹر بسواراج بومائیسے مطالبہ کرتے ہوئے گلبرگہ اور بلاری میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے کل زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:27:51
ہاویری ضلع کے لنگداہلی موضع سے سارقین نے نادر کرسٹل شیولنگ کا سرقہ کرلیا جو جنوبی ہند میں سب سے بڑے کرسٹل شیولنگ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سارقین نے لنگداہلی رمبھاپوری ہیریمتھ کا دروازہ توڑ کر کرسٹل شیولنگ کا سرقہ کرلیا۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:21:30
سوشیل میڈیا پر بھٹکل شمس الدین سرکل کا نام تبدیل کرنے کے مطالبے کا ایک مسیج وائرل ہونے کے بعد سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ، اُترکنڑا شاخ نے بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی ایپّا سے ملاقات کرتے ہوئے سرکل کا نام تبدیل کرنے کی سخت مخالفت کی ہے اور ضلع کے ایس پی کے نام ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے بی جے پی یوا مورچہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ امن میں خلل ڈالنے کی سازش کررہا ہے۔ میمورنڈم میں متنبہ کرایا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy