Mon, 06 Jun 2022 20:27:11
پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق نوپور شرما کے بیان نے پوری دنیا میں ہندوستان کی شبیہ کو خراب کرنے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی نے انھیں پارٹی سے بھلے ہی نکال دیا ہو، لیکن ملک میں بی جے پی کے خلاف سیاسی پارٹیوں کی ناراضگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 20:23:17
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے بی جے پی ترجمان نوپور شرما کو معطل کیے جانے پر کہا کہ ان کی معطلی یا نکالے جانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ان کو سخت قوانین کے تحت جیل بھیجنا چاہیے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 20:13:00
بی جے پی نے پیغمبر محمدؐ کے خلاف متنازعہ بیان دینے والی نوپور شرما اور نوین کمار جندل کو پارٹی سے نکال باہر کیا ہے، اس کے باوجود بی جے پی کو عالمی سطح پر لگاتار تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 20:09:44
روس کے فوجیوں نے دونیتسک میں 43 عبادت گاہوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ان میں سے بیشتر یوکرینی قدامت پسند چرچ ہیں۔ اس کی جانکاری یوکرین کے ایک اعلیٰ افسر نے دی۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 20:06:57
بہار کے سمستی پور واقع ودیاپتی تھانہ حلقہ میں ایک ہی کنبہ کے پانچ اراکین کی خودکشی کے واقعہ کو اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے حکومت کے لیے سیاہ داغ قرار دیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اس واقعہ کو انتہائی دردناک اور افسوسناک ٹھہرایا۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 20:04:37
یہ جگ ظاہر ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے سخت ناراض ہے اور کہا یہ جاتا ہے کہ وہ ان کو مارنا چاہتا ہے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 20:00:47
بی جے پی کی سابق ترجمان اور نوین جندل کے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف تبصروں پر خلیجی مملک نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نائب صدر وینکیا نائیڈو نے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ قطر کا چار روزہ دورہ شروع کیا ہے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 19:52:52
دو سال کے انتظار کے بعد ایک بار پھر حج کے لیے سفر کا آغاز ہو گیا۔ ہندوستان سے 377 عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز سعودی عرب کے لیے پیر کے روز لکھنؤ سے روانہ ہوئی۔ 15 جون تک چلنے والی 13 پروازوں میں اتر پردیش سے حج 2022 کے لیے کُل 7500 مسافروں کو بھیجا جائے گا۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 19:50:22
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پیر کو دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ ستیندر جین فی الحال ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ انہیں 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے اپریل مہینے میں ستیندر جین کے خاندان کی کمپنیوں کی 4.81 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط کی تھیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy