Wed, 08 Jun 2022 20:37:12
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:34:58
اتر پردیش میں آئندہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے بی جے پی نے 9 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں اسمبلی انتخابات کے دوران ہار کا سامنا کرنے والے کیشو پرساد موریہ کا نام بھی شامل ہے۔ کیشو پرساد کی مدت کار جولائی میں ختم ہو رہی ہے۔ اس فہرست میں 7 وزرا کے نام شامل ہیں۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:32:26
دہلی کے جامعہ نگر میں بدھ کو ایک پارکنگ ایریا میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں جل گئیں۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) نے کہا کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:27:22
اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کے ریاستی چیف سیکریٹری دھرمیندرا نے بی جے پی پر براہ راست ہلّہ بولتے ہوئے کہا کہ " بی جے پی مسلسل جھوٹ بول رہی ہے ۔ آر ایس ایس سیاست میں ملوث ہوگئی ہے ۔ سوائے وزیر اعظم نریندرا مودی کے کوئی مخلص سیاست دان کو تلاش کرنا ہمارے لئے مشکل ہوگیا ہے ۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:24:51
سشیل اینڈ بیک ورڈ کلاس ویلفیئر منسٹر کوٹا سرینواس پجاری نے اڈپی ڈسٹرکٹ بی جے پی دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں بھرتی سے قبل جوانوں کی تربیت کے لئے اتر کنڑا ، اڈپی اور دکشن کنڑا میں ٹریننگ سینٹرز کا قیام عمل میں آئے گا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:21:39
ہندو جنا جاگرتی سمیتی کے ریاستی ترجمان موہن گوڈا کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق " ہندو راشٹرا" کے قیام کی کوششوں میں تیزی لانے کے لئے نے 12 سے 18 جون تک گوا کے پونڈا میں واقع رام ناتھ مندر میں "اکھل بھارتیہ ہندو راشٹرا ادیویشن " منعقد ہوگا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:12:48
نیشنل ہائیوے اتھارٹی آف انڈیا (این ایس اے آئی) نے 105 گھنٹے میں 75 کلومیٹر طویل سیمنٹ کی سڑک بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اعلان کیا کہ این ایچ اے آئی نے این ایچ 53 پر 105 گھنٹے اور 33 منٹ میں 75 کلومیٹر طویل سنگل لین میں بٹومینس کنکریٹ بچھانے کا ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 19:38:09
بھٹکل سے مرڈیشور کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جس کی شناخت بیلکے کے قریب گورٹے کی رہائشی ماستمّا کُپیّا نائک (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بینگرے، ماون کٹّے نیشنل ہائی وے پر شام قریب پانچ بجے پیش آیا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 18:52:30
ایک بائک کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش میں جب دوسری بائک نے ٹریکٹر کا پیچھا کرتے ہوئے اُسے روکنے کی کوشش کی تو وہ بائک بھی ٹریکٹر کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دوسری بائک پر سوار شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ واردات منگل رات کو ٹمکور کے پاوگڑھ تعلقہ میں پیش آئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy