Mon, 06 Jun 2022 19:39:03
تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل کالونی میں واقع متنازع میدان میں رکن اسمبلی سنیل نائک کی قیادت میں بی جے پی منڈل کارکنان نے جے سی بی کی مدد سے پولیس کی رہنمائی میں صفائی مہم چلائی ۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 18:05:32
سعودی عربیہ کے الخوبر کورنیش میں مورخہ 9 جون کو بھٹکل کمیونٹی کی جانب سے جشن ملن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں منطقۃ الشرقیہ میں مقیم جماعت کے تمام اراکین سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 13:28:56
کانپور فساد معاملے میں یوگی حکومت اور ان کی پولیس کا ’کوئیک ایکشن‘ دیکھ کر ’دل گارڈن گارڈن‘ ہو اٹھا۔ کمال کی مستعدی ہے، واہ یوگی جی واہ! یقین ہی نہیں ہوتا کہ یہ وہی یوپی پولیس ہے جوفائرنگ کی جگہ منھ سے ہی ٹھائیں ٹھائیں کر دیتی تھی اور وہ آواز کو سن کرملزمین فرار بھی ہوجاتے تھے۔ لیکن کانپور میں اسی پولیس نے اپنی مستعدی کا مظاہرہ کچھ یوں کیا کہ فساد میں ملوث ہونے کے الزام میں اب تک ایک بڑی تعداد کو
View more
Mon, 06 Jun 2022 13:17:27
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان نورو وائرس تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ ترواننت پورم کے وزنجام میں لوئر پرائمری اسکول کے دو طالب علموں میں نورو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ معلومات کے مطابق 42 طالب علموں کو ڈائریا اور قے کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جب ان کے نمونوں کی جانچ کی گئی تو دو طالبات کی رپورٹ میں نورو وائرس پایا گیا۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 12:44:19
سعودی عرب نے پیغمبر اسلام کے بارے میں نوپور شرما کے تبصرے کی مذمت کی ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عقائد اور مذاہب کے احترام پر زور دیتے ہوئے ملک کے موقف کا اعادہ کیا۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:50:56
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کا سالانہ جلسہ 5 جون بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا۔تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے اپنی میعاد کی تیسری کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مختلف اُمور پر کئے گئے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کے ذریعے قوم و ملت کو درپیش مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:46:54
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ 13 مئی سے 2 جون تک 27 غیر مقامی ممالک کے لوگوں میں منکی پاکس کے کم ازکم 780 کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ "13 مئی اور 2 جون، 2022 تک27 ممالک میں ڈبلیوایچ او کے ذریعہ منکی پاکس کے 780 کیسز کی تصدیق یا شناخت کی گئی ہے جو منکی پاکس وائرس کے لئے مقامی ملک نہیں ہیں۔"
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:40:24
یمنا وادی میں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں جا گرنے سے 26 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ اتوار کی شام قریب سات بجے پیش آیا جب مسافروں کو لے جا رہی بس یمانوتری قومی شاہراہ پر ڈمٹا کے مقام پر پیش آیا جو ہماچل-اتراکھنڈ کی سرحد کے قریب کا علاقہ ہے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:37:04
تلنگانہ کے حیدرآباد سے لگاتار موصول ہونے والے واقعہ کی اطلاع سے پتہ چلتا ہے کہ مجرم پولیس سے پوری طرح بے خوف ہوگئے ہیں۔ حیدرآباد میں ایک ہفتے کے اندر تیسری بار نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تیزی سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں ابھی پوری حقیقت سامنےآنا باقی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy