Fri, 10 Jun 2022 19:29:09
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور 200 سے زیادہ روسی حکام پر پابندیاں لگانے والے دو الگ الگ فرمانوں پر دستخط کیے ہیں۔ صدر کی پریس سروس نے یہ اطلاع دی۔
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:25:44
امریکی ریاست میری لینڈ کے اسمتھسبرگ میں ایک مشین پلانٹ میں ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ واشنگٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر 2:30 بجے کے قریب پیش آیا۔
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:23:12
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لداخ میں ایل اے سی کے قریب چین کی طرف سے کئے جا رہے تعمیراتی کاموں کے حوالہ سے مودی حکومت کو ایک مرتبہ پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ چین مستقبل میں دشمنانہ کارروائی کی بنیاد رکھ رہا ہے، حکومت اس کو نظر انداز کر کے ہندوستان کے ساتھ غداری کر رہی ہے۔
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:12:42
برطانیہ کے مختلف شہروں میں برطانوی مسلمانوں کے احتجاج کے بعد سب سے بڑی سنیما زنجیروں میں سے ایک پلیٹ فارم نے پیغمبر اسلام کی بیٹی سے متعلق فلم کا دعویٰ کرنے والی ایک متنازعہ نئی فلم کی تمام نمائشیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:08:12
وقفہ وقفہ سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ساحلی اور جنگلاتی علاقہ میں ممنوعہ سیٹلائٹ فون استعمال ہونے کے سگنلس مل رہے ہیں ۔ مگر یہ بات نیوز پیپرس کی حد تک رہ جاتی ہے اور انٹلی جنس ایجنسی اس کی مکمل تحقیق کرنے میں کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی ۔
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:05:28
بینک لون کی وجہ سے گروی رکھی گئی گاڑی کے سلسلے بینک منیجر کی نقلی دستخط اور بینک کی نقلی مہر کے ساتھ لیٹر تیار کرکے آر ٹی او آفس میں دینے والے شخص کو ہوناور کی سینئر سول اینڈ جے ایم ایف سی عدالت سے 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے ۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 21:42:31
تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ البتہ تین دیگر لوگوں کو غرق ہونے کے دوران بچالیا گیا ہے۔ واردات جمعرات شام کو پیش آئی۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 19:59:49
نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کرکے دین اسلام کی توہین کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے والی بی جے پی کی معطل قومی ترجمان نوپور شرما کو یو اے پی اے کی سخت دفعات کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو بھٹکل میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئیٰ) نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 19:00:25
یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے جو ہندوستانی طلبہ واپس لوٹے تھے اب ان کا تعلیمی مستقبل دشواریوں کا شکار ہوگیا ہے ۔ خاص کرکے میڈیکل کورس کرنے والے ہزاروں طلبہ اس وقت اپنے تعلیم جاری رکھنے کے تعلق سے انتہائی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ ان پریشان حال طلبا میں بھٹکل کی طالبہ رقیہ مہوش بھی شامل ہے جو ایم بی بی ایس سال دوم کا نصاب مکمل کر چکی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy