Sat, 11 Jun 2022 12:23:36
کولمبیا کے کارٹاجینا ڈیل چیرا میں کیکویٹا کے محکمے میں ایک دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کارٹاجینا ڈیل چارا کے میئر ایڈلبرٹو مولینا ہرنینڈز نے جمعہ کو کہا کہ ’’آج صبح تقریباً 10:30 پر ایک دھماکہ ہوا۔ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے جس میں پولیس کے گشت کو نشانہ بنایا گیا۔ متاثرین ایک موٹر کار اور موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے شہری تھے‘‘۔
View more
Sat, 11 Jun 2022 11:35:12
ہمارا ملک ایک جمہوری و دستوری ملک ہے، اس ملک کے اندر قانونی طور پر ہر مذہب کے ماننے والوں کو آزادی اور عزت کے ساتھ جینے اور اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق ہے، اس ملک کا دستور ہر مذہب کے رہنماؤں اور مذہبی اصولوں کا احترام کرتا ہے،
View more
Sat, 11 Jun 2022 11:23:20
ریاستی حکومت کی طرف سے لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کیلئے مستقل لائسنس دینے کا معاملہ اب کرناٹک ہائی کورٹ پہنچ چکا ہے- ریاستی حکومت کی طرف سے مساجد کو لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کیلئے لائسنس دینے کے فیصلہ کے خلاف راکیش نامی ایک شخص نے عدالت سے رجوع کیا اور جمعہ کے روز یہ عرضی چیف جسٹس ریتو راج اوستھی اور جسٹس اشوک ایس کناگی کی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے آئی -
View more
Sat, 11 Jun 2022 11:18:36
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے علماء اور دانشوروں سے ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل ہے۔ یہ اپیل انہوں نے آج یہاں جاری ایک مختصر بیان میں کی ہے۔
View more
Sat, 11 Jun 2022 11:13:38
راجستھان میں راجیہ سبھا انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے- کانگریس نے تین سیٹوں پر جیت حاصل کر لی ہے، یعنی ڈاکٹر سبھاش چندرا نے بطور آزاد امیدوار کھڑے ہو کر کانگریس کیلئے جو پریشانی کھڑی کرنی چاہی اس میں انھیں کامیابی نہیں ملی ہے-
View more
Sat, 11 Jun 2022 11:07:14
کرناٹک اسمبلی سے راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کیلئے پولنگ جمعہ کے روز کروائی گئی جس میں ریاست کی حکمران بی جے پی نے کانگریس اور جنتا دل(ایس) کی رسہ کشی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین سیٹوں پر قبضہ کر لیا جبکہ کانگریس صرف جئے رام رمیش کو کامیاب کرسکی اور جنتادل(ایس) امیدوار کپیندرا ریڈی اور کانگریس کے دوسرے امیدوار منصورعلی خان انتخابی جنگ ہار گئے-
View more
Sat, 11 Jun 2022 11:00:28
اہانت رسولؐ کے خلاف مسلم ممالک کے احتجاج درج کرانے کے بعد کئی دنوں سے خاموش بیٹھے مسلمانوں نے بھی آواز اٹھانی شروع کر دی ہے-
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:46:01
گجرات میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر نے جمعہ کو اسمبلی انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق نافذ کیے جانے کی تاریخ کا اعلان کر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ کانگریس نے اس اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار پارٹی نے سبھی آئینی اداروں کے وقار کو مجروح کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy