Sun, 12 Jun 2022 12:28:55
دہلی کے باشندے اور این سی آر کے لوگ گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں اور ہفتہ کو بھی یہی صورتحال رہی۔ ادھر، ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں مانسون نے دستک دے دی ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 12:25:42
کرناٹک ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال مقرر کرنے کا براہ راست اثر خزانہ اور دیگر پر پڑے گا۔ ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کرنا حکومت پر بوجھ ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 12:21:05
یوپی کے صنعتی شہر کانپور میں گزشتہ جمعہ اہانت رسولؐ کے خلاف ہونے والے تشدد کے بعد سے پولیس لگاتار کارروائی کر رہی ہے اور بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 11:12:23
سما جوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے کہا کہ کانگریس والوں سے تو لڑائی نہیں تھی، لیکن بی جے پی والوں کے ساتھ کل بھی عداوت تھی، آج بھی عداوت ہے اور مرنے کے بعد ہماری قبر کی بھی عداوت رہے گی۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 11:09:30
ممبئی پولیس نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر محمد پر ان کے قابل اعتراض تبصرہ کے تعلق سے نوٹس بھیجا ہے۔ نوپور شرما کو 25 جون کو بیان درج کرانے کے لیے ممبئی پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 11:04:01
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما نے کچھ روز پہلے جو متنازعہ بیان دیا تھا، اس پر مسلم طبقہ میں ناراضگی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ نوپور شرما کی گرفتاری نہ ہونے سے لوگوں میں یہ غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 10:45:42
پاکستان حالیہ عرصے سے شدید معاشی بحران کا شکار ہے، بڑھتی مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی، اور زر مبادلہ کے کم ہوتے ذخائر توانائی کی درآمدات میں رکاوٹ ہیں۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 10:40:56
امریکہ اور دیگر کئی یورپی ممالک کے مقابلے میں جرمنی میں گن کنٹرول کے قوانین بہت زیادہ سخت ہیں۔ تاہم جرمنی میں عوامی مقامات پر ہوئے شوٹنگ کے واقعات کے تناظر میں برلن حکومت ان قوانین کو زیادہ سخت بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 10:37:39
انتخابی کمیشن نے ملک کے 16ویں صدر کے لیے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخاب کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیوں نے اپنی سرگرمی بڑھا دی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی اس تعلق سے سرگرم نظر آ رہی ہیں جو 15 جون کو دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں اپوزیشن کے وزرائے اعلیٰ اور لیڈران کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ میں حصہ لیں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy