Sun, 12 Jun 2022 18:45:55
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ مہاتما گاندھی کے نظریات آزاد ہندوستان کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:42:55
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے جالنا اور اورنگ آباد اضلاع میں 24 گھنٹے میں مانسون سے قبل بارش کے دوران بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ جالنا ضلع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بارش کے دوران بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ مہلوکین کی شناخت 22 سالہ کسا انل شندے کے طور پر کی گئی ہے جو مانتا تعلقہ کے پیوا گاؤں کا رہنے والا ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:37:08
توہین رسالتؐ کے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں الہ آباد میں بلڈوزر کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ پولیس اور انتظامہ کے لوگ معاملہ کے مبینہ ’ماسٹر مائنڈ‘ جاوید پمپ کے گھر پر پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاوید کے گھر کے مین گیٹ کو توڑ دیا گیا ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:34:39
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے تمام برادریوں کے لوگوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے نکالے گئے ترجمانوں کے تبصروں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لیکن اس کے خلاف مظاہروں میں تشدد نہیں ہونا چاہیے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:32:29
وزیر توانائی سنیل کمار کے بیان کے مطابق ریاست میں الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اب ریاستی ہائی ویز پر چارجنگ اسٹیشنس کا انتظام کیا جائے گا۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 13:53:29
پانمبور پولیس اسٹیشن کے حدود میں حال ہی میں ہوئے بائکمپاڈی کے راوڈی شیٹر راجو عرف راگھویندرا عرف روی راج کے قتل میں ملوث ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے جب پولیس ٹیم پہنچی تو مبینہ طور پر اس کیس کے کلیدی ملزمین نے پولیس پر حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمین پر فائرنگ کی اور انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ اس دوران دو ملزمین اور تین پولیس والے زخمی ہوگئے ۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 13:50:12
ریلوے ملازمین کو اپنی نوکری پر بحال رہنے کے لئے ہر سال لازمی طور پر اپنی تندرستی (میڈیکل فٹنیس) کا جو سرٹفکیٹ جمع کروانا ہوتا ہے اسے بغیر جانچ پڑتال کے ہی جاری کرنے والے ایک ڈاکٹر، فارمیسی انچارج اور دلال کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 13:18:51
دہلی کی جامع مسجد کے باہر احتجاج کے معاملے میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مسلمانوں کے ایک گروپ نے جمعہ کے روز پیغمبر اسلامؐ پر نازیبا تبصرہ کرنے والی بی جے پی کی معطل شدہ ترجمان نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 12:49:16
کرناٹک کے جنوبی کنڑا ضلع میں واقع گورنمنٹ فرسٹ کلاس کالج نے 6 طالبات کی معطلی ختم کردی ہے۔ طالبات کی جانب سے کالج انتظامیہ کو دی گئی اس یقین دہانی کے بعد کہ وہ کالج کے ڈریس کوڈ پر عمل کریں گی، کالج انتظامیہ نے ان کی معطلی واپس لے لی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy