Mon, 13 Jun 2022 11:21:46
دہلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد، ایک پولیس افسر ایف آئی آر درج کیے بغیرکسی شخص کو پوچھ گچھ کیلئے پولیس اسٹیشن نہیں بلاسکتا۔ ہائی کورٹ نے سی آر پی سی کی دفعہ 160 کے تحت پنجاب پولیس کے سائبر سیل کی جانب سے جاری کیے گئے تین سمن کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا ۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 21:57:16
ہندوستان میں عرصہ دراز سے مسلمان اپنے مذہبی تشخص کے ساتھ جیتے آئے ہیں لیکن افسوس گزشتہ کچھ سالوں میں جہاں مسلسل مسلمانوں پر منظم طور پر جانی و مالی حملے ہو رہے ہیں وہیں پیہم فکری و مذہبی طور پر بھی انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 21:52:37
اترپردیش میں دو دن قبل نماز جمعہ کے بعد پریاگ راج، ہاتھرس، فیروز آباد وغیرہ مقامات پر تشدد کے معاملے میں پولیس اب کارروائی میں مصروف ہے، جس کے تحت اس معاملے میں ملزمان کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 21:48:13
اترپردیش کے مختلف شہروں میں ناموس رسالتؐ کے نام پر جمعہ کی نماز کے بعد نکالے گئے پرامن مظاہرے میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد پولیس نے جمعہ سے اب تک پریاگ راج، سہارنپور، مرادآباد اور فیروزآباد سمیت نو اضلاع میں شرپسندی میں ملوث تقریباً 304 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 21:35:14
نیشنل ہیرلڈ معاملہ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کئے جانے کے خلاف کانگریس پارٹی نے آج ملک کے کئی شہروں میں پریس کانفرنس کی اور مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ گجرات میں کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نیشنل ہیرالڈ اخبار کے تعلق سے کئی طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 21:01:59
بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام اہانت رسول ﷺ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے اور گستاخ رسول نپور شرما اور نوین جندال کو گرفتار کرنے کا مطالبہ لے کر آج اتوار کو ہونے والا احتجاج ملتوی کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 20:34:28
مخدوم کالونی بھٹکل کی الہلال اسوسی ایشن کے لئے گذشتہ روز عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں صدر کے طور پر جناب روشن ضمیر کندنگوڑا اور جنرل سکریٹری کے طور پر مولوی فیضان ایس ایم ندوی منتخب ہوئے۔ نائب صدر کے طور پر جناب سعید جوکاکو، سکریٹری کے طور پر جناب جواد پوتے ، محاسب کے طور پر جناب عاطف معلم اور خازن کے طور پر مولوی عمران کنڈلور ندوی کا انتخاب عمل میں آیا۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 19:07:47
تعلقہ کے مرڈیشور گُمّن ہکّل روڈ کنارے بائک کے ساتھ ایک نوجوان کی نعش پائی گئی جس کو لے کر قتل کا شبہ ظاہر کرنے پر پولس نے معاملہ درج کرنے کے بعد اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیا اس کی موت سڑک حادثے میں ہوئی ہے یا اس کا قتل ہوا ہے۔ حادثہ اتوار صبح کو سامنے آیا۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:58:19
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی طرف سے پوچھ گچھ کے لئے طلب کئے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کے تحت حزب اختلاف کے اہم لیڈران کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔ دگوجے سنگھ راجدھانی بھوپال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy